متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں آج گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری دیکھنے میں آئی ہے

خلیج اردو
03 اگست 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے کچھ حصوں میں آج تیز بارشیں ، گرج چمک دیکھنے میں آیا ہے۔ قومی مرکز برائے موسمیات این سی ایم نے کچھ حصوں میں بارش اور خوشگوار موسم کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں ہیں۔

ویڈیو میں امارات کے کچھ حصوں کو دیکھایا گیا ہے جہاں تیز بارش اور گرج چمک موجود ہے۔ ویڈیوز میں کہیں کہیں ژالہ باری بھی دیکھائی گئی ہے۔

شیخ خلیفہ بن زید روڈ جو مالیحہ کی جانب جارہی ہے پر ژالہ باری دیکھنے میں آئی ہے جبکہ تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری راس الخیمہ میں الخیر میں دیکھنے میں آئی ہے۔

راس الخیمہ میں گاؤں شاوکہ میں ہلکے سے تیز بارش برسی ہے۔ اتھاڑی کی جانب سے پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو گرافک میں بادلوں کے بننے کے عمل کی تھری ڈی تصویر بنی ہے۔

بہت سی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مٹی سے بھرا دریا بارش کی باعث اور فلو کررہا ہے۔

ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی چلانے والے حضرات کو حدنگاہ میں کمی دیکھنے میں مل رہی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button