متحدہ عرب امارات

موسم کی خرابی کے باعث دبئی شاپنگ فیسٹیول کی آتشبازی منسوخ کر دی گئی

خلیج اردو

دبئی:موسم کی خرابی اور بارش کے باعث دبئی شاپنگ فیسٹیول کے حوالے سے آج مخلتف مقامات پر ہونے والی آتشبازی منسوخ کر دی گئی۔منتظمین کے مطابق آتشبازی کل تک کیلئے ملتوی کی گئی ہے۔ منتظمین نے کہا کہ خراب موسمی حالات کی وجہ سے شہریوں اور آتشبازی دیکھنے کیلئے آنے والوں کی صحت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے آتشبازی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

اس سے قبل دبئی گلوبل ویلیج کو بھی موسم کی خرابی کے باعث آج بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

 

متحدہ عرب امارات میں گزشتہ تین روز سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔متعدد علاقوں میں گلیوں میں پانی کھڑا ہوچکا ہے۔

محکمہ موسمیات نے جمعرات تک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں پچاس کلومیٹر فی کھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی وجہ سے ریت آڑنے کے باعث حد نگاہ میں کمی آئی ہے۔

SOURCE: KHALEEJ URDU

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button