متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع،عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی گئی

خلیج اردو

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں اتوار کی صبح ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے بو حصہ اور الدافرہ ریجن میں شدید بارش رپورٹ کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق فجیرہ میں بھی تیز جبکہ ابوظہبی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

 

ابوظہبی اور دبئی پولیس نے عوام خصوصا ڈرائیور حضرات کو بارش کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔پولیس کے مطابق ڈرائیورز  بارش کے دوران اسپیڈ لمٹ کا خیال رکھیں اور آگے جانے والی گاڑیوں سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔

 

محکمہ موسمیات نے موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں بارش کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button