متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:موسلا دھار بارشوں کے باعث درجہ حرارت چار ڈگری سے بھی گرگیا،

خلیج اردو

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں گزشتہ ایک ہفتے سے ہونے والی بارشوں سے موسم سرد ہوگیا۔ملک بھر میں موسلادھار بارش سے درجہ حرارت چار ڈگری سے بھی نیچھے آگیا جو رواں سیزن میں سب سے کم ہے۔

 

متحدہ عرب مارات کے پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کے بعد سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔راس الخیمہ کے سب سے اونچے پہاڑی سلسلے جبل جیس پر درجہ حرارت گرنے سے ہر چیز مجمد ہوگئی۔متحدہ عرب امارات میں عمومی طور پر موسم سرما میں درجہ حرارت دس ڈگری تک ریکارڈ کیا جاتا ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت صفر پر بھی چلا جاتا ہے۔

 

گزشتہ چند روز سے ہونے والی مسلسل بارش سے گزشتہ ڈیڑھ سال میں ہونے والی سب سے زیادہ بارشوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔محکمہ موسمیات نے ملک کے مخلتف علاقوں میں آج بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں ہوائیں چلنےسے گرد کا طوفان اٹھنے کا بھی امکان ہے۔

SOURCE:KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button