متحدہ عرب امارات

کویڈ-19 جراثیم کشی مہم کی کامیابی کے ساتھ متحدہ عرب امارات نے کیا معمولات زندگی کا آغاز

قومی جراثیم کشی مہم کی کامیابی کے بعد متحدہ عرب امارات میں نقل و حرکت پر لگی پابندیاں ختم کردی گئیں .

پابندیاں ہٹنے کی بعد متحدہ عرب امارات کی گلیوں اور شاپنگ مالز میں انتہائی خوش گوار مناظر دیکھنے کو ملے .

رہائشیوں کا کہنا کے ہے یہ معمولات زندگی ان کے لیے بالکل نیا ہے ، اِس وائرس کے رہتے لوگوں نے خود کو ممکنہ چیلنجز کے لیے تیار کرلیا ہے .

رہائشیوں کو کہنا ہے کے اپنی اِس آزادی سے لطف اندوز ہونے کے لئے ، اپنے پسندیدہ مالز اور جگہوں پر جانے کے ساتھ ساتھ وہ تمام احتیاطی تدبیروں پربھی عمل کرینگے .

فیلیپینا جان ایلن کا کہنا ہے کے کویڈ-19 نے ان کے لیے معمول کی تعریف کو ہی بَدَل کے رکھ دیا ہے . انکا مزید کہنا تھا کے : “ ہم نے 2 مہینے سے زیادہ کا عرصہ اپنے گھروں میں رہ کر گزارا، اِس دوران زندگی کے کیے اہم سبق سیکھنے کو ملے . مجھے خوشی ہے کے ہم لوگ معمول کی زندگی کی طرف لوٹ رہے ہیں پر میں انتظار کرونگی اس وقت کا کے جب اِس وائرس سے ہم لوگوں کو مکمل طور پر نجات مل جائے . ”

دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اَتھارِٹی ( RTA ) نے اعلان کیا کے دبئی میٹرو اب معمول کے اوقات میں چلے گی جب کے دبئی کے شاپنگ مالز اور کمرشل ادارے بھی معمول کے مطابق کھلنا شروع ہوگئے ہیں .

ریسٹورنٹ تمام احتیاطی تدابیر اپنا طے ہوئے رات دیر تک اپنے کسٹمرز کو خوش آمدید کہنے کو تیر ہیں . دبئی کے ایک بیچ “کلب باراستی” نے اِس ویکنڈ کو رات 3:00 بجے تک کھلے رہنے کا اعلان کیا ہے اور کلب آنے والوں سے گزارش کی ہے کے وہ سماجی فاصلے کو قائم رکھیں .

اجمان کے میونسپلٹی اینڈ پلاننگ ڈیپارٹمنٹ نے کہا کے وہ پارکنگ فیس اِس اتوار ، 28 جون سے لینا شروع کرینگے .

ابوظہبی کی پارکنگ فیس بھی اِس مہینے کے آخر میں بَحال ہوجائے گی . جب کے امارات پہ لگائی گئی پابندیاں ابھی بھی وہیں ہیں-

 

Source : khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button