متحدہ عرب امارات

اگلے پچاس سالوں کیلئے سوچ و بچار ، منصوبہ بندی کے تحت جامع وژن کا آغاز کررہے ہیں، صدر یو اے ای

خلیج اردو
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ زید النہیان نے کہا ہے کہ یو اے ای کے بانیان نے ہمارے ملک کی بنیادی پائیدار ترقی کی بنیاد پر رکھی ہے تاکہ ہمارا ملک ایک جدید ملک بنے اور انسانی ، معاشی معاشرتی اور ثقافتی ترقی میں ہم دنیا کیلئے مشغل راہ بنیں۔

مسلح افواج کے میگزین نیشن شیلڈ میں شائع ہنے والے صدر شیخ خلیفہ کے بیان کے مطابق صدر نے کہا ہے کہ پچاس سال کے قومی دن کی تقریبات اور اس موقع پر ہم انسانیت کو عظیم سرمایہ مانتے ہوئے اپنی تمام تر پالیسی بنا رہے ہیں۔

صدر عزت مآب شیخ خلیفہ کا کہنا ہے کہ ہمارے بڑوں کی جانب سے کی گئی لچکدار قانون سازی نے ہماری قوم کو علم پر مبنی، اختراع پر مبنی معیشت، عالمی معیار کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام، ایک جدید تعلیم کا شعبہ، ایک مربوط جدید انفراسٹرکچر، ماحولیاتی پائیداری، اور قابل رشک حیثیت کے ساتھ ایک مربوط معاشرہ قائم کرنے کے قابل بنایا ہے۔

صدر نے حالیہ عرصے میں حاصل کیے گئے اہم سنگ میل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور متنوع معیشت کی ترقی کیلئے ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ عالمی دنیا نے ہمارے پہلے اماراتی خلاباز اور ہماری امید کی تحقیقات کا خیرمقدم کیا اوریہ وہ تاریخی سنگ میل جنہوں نے ہماری قوم کو عرب خطے میں اس میدان میں پہلا اور دنیا بھر میں پانچواں مقام دیا ہے۔

صدر نے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے عرب خطے کا پہلا ملٹی یونٹ نیوکلیئر پلانٹ شروع کیا جس نے متحدہ عرب امارات کو قابل تجدید اور صاف توانائی کے ایک علاقائی مرکز میں تبدیل کر دیا۔ ہم نے ٹیلنٹ کو برقرار رکھنے اور اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے ایک قومی حکمت عملی اپنائی ہے ۔ ہم نے علم ، تحقیق اور روشنی اور دنیا بھر کے زرخیز دماغوں کو اکھٹا کرنے کیلئے ایکسپو کا آغاز کیا ہے۔

صدر یو اے ای کا کہنا ہے کہ ہم شہادتوں پر فخر کرتے ہیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھیں۔ آج کے اس یادگار شہدا دن پر صدر کا کہنا ہے کہ ملک کی تاریخ کے پچھلے پچاس سالوں کے دوران ہماری بہت سی کامیابیاں ہیں جن میں پائیدار ترقی، سیاسی استحکام اور سلامتی،بہترین حکمت عملی اور ایک نجی شعبہ جس نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔۔

صدر خلیفہ نے مزید کہا کہ ہم نے دنیا کو ایک متائثر کن کہانی متعارف کی ہے جو کامیابی کے حوالے سے ہے جس نے ہمارے ملک کو ایک اہم علاقائی اور بین الاقوامی مالیاتی مرکز اور رہنے، کام کرنے، سرمایہ کاری کرنے اور سفر کرنے کیلئے ایک بہترین جگہ بنا دیا ہے۔ ہم نے فلاح و بہبود، سروس ایکسیلینس، کارپوریٹ گورننس، تجارت میں کھلے پن، معیار زندگی اور کاروباری شخصیت کے حوالے سے دوسروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

کرونا کے حوالے سے بہترین حکمت عملی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے کرونا وبائی امراض کے اثرات سے کامیابی سے نمٹا ہے اور احتیاطی تدابیر کی مکمل تعمیل کرتے ہوئے معمولات کو بحال کیا ہے۔

ہم نے آنے والے پچاس سالوں کیلئے ایک قابل رشک پلان دیا ہے اور جب ہماری آنے والے والی نسل آج سے پچاس سال بعد 2021 کو اپنے صد سالہ تقریبات منارہی ہوگی تو وہ اپنے ملک کو دنیا کے سب سے بہترین ملک کے طور پر پائیں گے۔

صدر نے ملکی ، علاقائی اور عالمی امن کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی تمام ہماسئیون کے ساتھ پرامن اور اصولوں پر مبنی تعلقات ہیں جو امن کی ترویج کیلئے ہے۔ ہم جی سی سی کے ساتھ ہر حوالے سے تعاون بڑھاتے رہیں گے اور امن و استحکام اور اتحاد اور یاگنگت کی روایات کو برقرار رکھیں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button