متحدہ عرب امارات

دبئی آنے والوں کے لیے ایس او پیز میں کون سی ترامیم؟ جس پر عمل درآمد اتوار 31 جنوری 2021 سے ہوگا

دبئی میں قدرتی آفات کی اعلٰی انتظامی کمیٹی نے کہا ہے کہ ’دبئی آنے والوں کے لیے ایس او پیز میں ترامیم کی گئی ہیں۔ ان پر عمل درآمد اتوار 31 جنوری 2021 سے ہوگا۔‘
حکام کا کہنا ہے کہ ’مسافروں کی صحت و سلامتی کے تحفظ کی خاطر یہ ترامیم کی گئی ہیں۔‘

الامارات الیوم کے مطابق ایس او پیز میں ترامیم مقامی شہریوں، مقیم غیرملکیوں، خلیجی ممالک کے باشندوں اور عام سیاحوں کے حوالے سے کی گئی ہیں۔‘
حکام کا کہنا ہے کہ ’دبئی آمد سے قبل مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا اور یہ پابندی تمام ممالک سے آنے والوں کے لیے ہے اس سے کوئی مستثنٰی نہیں ہے۔‘
’مخصوص ممالک سے دبئی کے ہوائی اڈے پہنچنے والوں کا ایک اور ٹیسٹ ہوگا۔ یہ ٹیسٹ ان ممالک سے آنے والوں کے لیے لازمی ہوگا جہاں کورونا کی وبا زیادہ شدت سے موجود ہوگی۔‘

دبئی حکام کے مطابق ’مقامی شہریوں کو دبئی ایئرپورٹ پہنچنے سے قبل پیشگی کورونا ٹیسٹ کی پابندی سے استثنٰی حاصل ہوگا۔ وہ کسی بھی ملک سے آئیں گے انہیں وطن پہنچنے سے قبل ٹیسٹ کروا کر سفر کرنا ضروری نہیں ہوگا۔
حکام نے پی سی آر کے موثر ہونے کا دورانیہ 96 گھنٹے سے کم کر کے 72 گھنٹے کردیا ہے۔

دبئی حکام نے ایئرپورٹ پر تیز رفتار ٹیسٹ Rapid PCR یا Rapid Ag کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ مسافروں کو سفر کے وقت دشواری پیش نہ آئے۔
نئی ترامیم ایس او پیز کو مسلسل اپ ڈیٹ کرنے اور رکھنے کی پالیسی کے تحت کی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button