متحدہ عرب امارات

اگر آپ کا واٹس اپ ہیک ہو جائے تو آپ کو کیا کرنا چاہیئے؟ وہ معلومات جو آپ کو بڑی مصیبت سے بچائے گی

خلیج اردو
23 اکتوبر 2021
دبئی : اپنے ماہانہ دو ملین فعال صارفین کے ساتھ واٹس اپ موبائل صارفین کیلئے سب سے مقبول چیٹ پلیٹ فارم ہے جہاں وہ اپنے دوستوں ، رشتہ داروں ، ساتھیوں اور دفاتر میں ایک ساتھ کام کرنے والے کولیگز کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔

لیکن اگر آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہو جائے تو آپ کو کیا کرنا چاہیئے؟

ایسے میں جب آپ مختلف چیٹ گروپوں میں موجود ہیں اور مختلف افراد سے آپ نے رابطہ کیا ہے ، اگر کسی نے آپ کا واٹس اپ ہیک کیا تو نہ صرف یہ کہ وہ آپ کیلئے درد سر بنے گا بلکہ آپ کے دوستوں یا دیگر گروپ ممبرز کو نامناسب پیغامات سے تنگ کر سکتا ہے۔

جب آپ کا واٹس اپ ہیک ہو جائے تو متحدہ عرب امارات میں ٹیلی کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل گورنسس ریگولیٹری اتھارٹی ٹی ڈی آر اے آپ کیلئے مندرجہ ذیل حل پیش کرتا ہے کہ آپ اپنا اکاؤنٹ ڈی ایکٹیو کرائیں۔ جس کے بعد دوبارہ سے واٹس اپ انسٹال کرکے آپ اپنے کنٹیکٹس کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

آپ واٹس اپ کے ٹیکنیکل سپورٹ ٹیم کو [email protected] پر ای میل بھجوائیں۔
ٹیم کو بتائیں کہ آپ کا واٹس اپ گم یا چوری ہوا ہے اور میری اکاؤنٹ ڈی ایکٹیو کیجئے۔
آپ اپنا نمبر +9715xxxxxxxx فارمیٹ میں بھجوا دیجئے۔

آپ مختلف اوقات میں واٹس اپ کو دوبارہ سے انسٹال کرنے کی کوشش کیجئے اور روزانہ واٹس اپ کو ری انسٹال کیجئے۔
آپ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو بتائیں کہ آپ کا واٹس اپ ہیک ہو چکا ہے اور آپ کے نمبر سے آنے والے پیغامات آپ نہیں بلکہ ہیکر بھیج رہا ہے۔

ٹو اسٹپس ویریفیکیشن

ٹی ڈی آر اے نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کیلئے ٹو فیکٹر تصدیقی طریقہ کار استعمال کریں تاکہ انہیں ہیکرز سے بچایا جا سکے۔ واٹس ایپ ایک اختیاری فیچر کے طور پر دو مرحلوں کی تصدیق کا عمل بھی پیش کرتا ہے جو آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ میں مزید سیکیورٹی کا اضافہ کرتا ہے۔ واٹس ایپ پر اپنا فون نمبر کامیابی سے رجسٹر کرنے کے بعد آپ کو ٹو اسٹپ ویریفیکیشن کی سکرین نظر آئے گی۔

جب آپ ٹو اسٹپ ویریفیکیشن کو فعال کرتے ہیں تو آپ کے پاس اپنا ای میل پتہ درج کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنا پن کوڈ کبھی بھول جائیں تو واٹس ایپ آپ کو ایک ری سیٹ لنک ای میل ای میل سینڈ کرتا ہے اور آپ کو اکاؤنٹ کی حفاظت میں بھی مدد دیتا ہے۔

آپ کیسے ٹو اسٹپ ویریفیکیشن آن کر سکتے ہیں؟

واٹس اپ سیٹنگ اوپن کیجئے۔
ٹو اسٹپ ویریفیکیشن کو ایکٹیو کرنے کیلئے ٹیپ پر کلک کیجئے۔
آپ اپنی پسند کا چھ ہندسوں کا پن کوڈ انٹر کیجئے اور دوبارہ سے تصدیق کریں۔
یہاں آپ سے ای میل ایڈریس مانگا جائے گا اور اگر آپ چاہیں تو ای میل ایڈریس دے سکتے ہیں یا اس مرحلے کو اسکپ کرسکتے ہیں۔ آپ کیلئے سفارش یہی ہے کہ آپ ای میل ایڈریس درج کیجئے کیونکہ اس سے آپ کو ٹو اسٹپ ویریفیکیشن کی اجازت ملتی ہے اور یہ آپ کے اکاونٹ کی حفاظت کیلئے ہے۔

آپ اگلے مرحلے میں جائیں اور اپنا ای میل ایڈریس کنفرم کیجئے اور معلومات محفوظ بنائیں۔
اگر آپ نے ای میل ایڈریس کا اضافہ نہیں کیا اور آپ اپنا پن کوڈ بھول گئے تو آپ کو پن کوڈ ری سیٹ کرنے سے پہلے سات دنوں کیلئے انتظار کرنا پڑے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button