متحدہ عرب امارات

واٹس اپ نے آئی فون یوزر کا درینہ مسئلہ حل کردیا

خلیج اردو
12 اگست 2021
سان فرانسیسکو : فیس بک کی ملکیتی کمپنی واٹس ایپ نے بدھ کے روز ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے واٹس ایپ چیٹ ہسٹری کو ٹرانسفر کرسکیں گے جب وہ موبائل آپریٹنگ سسٹم تبدیل کریں گے۔

کمپنی نے کہا کہ وہ واٹس ایپ چیٹ کی پوری تاریخ کو منتقل کرنے کی صلاحیت متعارف کرائے گی جس میں آڈیو میسج ، تصاویر اور گفتگو کو دوسری موبائل میں ٹرافنفر کیا جا سکے گا اگر صارف اپنا موبائل آپریٹنگ سسٹم تبدیل کررہا ہو۔ یہ بغیر کسی رکاوٹ کے اور محفوظ طریقے سے ممکن ہے۔

واٹس ایپ پروڈکٹ منیجر سندیپ پیروچوری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "ہم پہلی بار پرجوش ہیں کہ لوگوں کیلئے واٹس ایپ ہسٹری کو محفوظ طریقے سے ایک آپریٹنگ سسٹم سے دوسرے میں منتقل کرنا آسان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سالوں سے صارفین کی جانب سے ہماری سب سے زیادہ مطلوبہ خصوصیات میں سے ایک ہے اور ہم نے اسے حل کرنے کیلئے آپریٹنگ سسٹم اور ڈیوائس مینوفیکچررز کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔

یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز کے صارفین کیلئے دستیاب ہوگا جس کا مطلب ہے کہ لوگ اینڈرائیڈ سے آئی او ایس اور آئی او ایس سے ایڈرائیڈ پر آسانی سے منتقل ہو سکیں گے۔

واٹس اپ نے بتایا ہے کہ یہ ابتدائی طور پر اینڈرائیڈ پر آنا شروع کرے گی اور سام سنگ کے نئے گلیکسی اسمارٹ فونز پر 11 اگست کو لانچ کی جائے گی۔

ابتدا میں صارفین کیلئے ممکن ہوگا کہ وہ آئی او ایس سے اینڈرائیڈ پر اپنی چیٹ ہسٹری لے جا سکیں گے اور بعد میں یہ باقیوں کیلئے بھی ممکن ہوگا۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button