متحدہ عرب امارات

نیا سال واٹس اپ صارفین کیلئے کیا بری خبر لا رہا ہے ؟

خلیج اردو
31 دسمبر 2020
نیوز دہلی : واٹس اپ نے نئے سال پر مختلف موبائل فون پر اپنی سہولت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان فون میں آئی فون اور اینڈرائیڈ دونوں شامل ہیں۔ ان فون پر یکم جنوری سے واٹس اپ کی سہولت ختم ہو جائے گی۔

اپنے سوال و جواب کے سیکشن میں واٹس اپ نے لکھا ہے کہ وہ تمام فون جو اینڈرائیڈ 4.0.3 پر چل رہے ہیں یا نئے سسٹم پر پر آپریٹ ہورہے ہیں اور وہ آئی فون جو آئی او ایس 9 یا اس سے جدید پر آپریٹ ہورہے ہیں ، صرف ان میں واٹس اپ کی سہولت ہو گی ۔

آئی فون 4 تک تمام آئی فون پر یہ سہولت ختم کی جائے گی۔ آئی فون 4 ایس ، آئی فون 5 ، آئی فون 5 ایس ، آئی فون 6 اور آئی فون 6 ایس پر واٹس اپ کی سہولت ختم کی جائے گی۔

اینڈرائیڈ میں ایچ ٹی سی ڈیزائر، موٹورولا ڈرائیوڈ ریزر ، ایل جی آپٹیمس بلیک اور سمسنگ ھلیکسی ایس 2 2020 کے اختتام پر واٹس اپ کی سہولت سے محروم ہو جائیں گے۔

جیو فون 1 اور جیو فون 2 کیلئے واٹس اپ سہولت موجود ہوگی جن میں KaiOS 2.5.1 OS یا اس سے اپڈیٹڈ ورژن موجود ہے۔

وہ چیک جو او ایس آئی فون سیٹنگ مینو کے جنرل ، انفارمیشن آپشن ، سافٹ ویئر اور یوزر پر جاکر ملتا ہے وہ اب او ایس پر انہیں آٗی فون پر نظر آئے گا۔

اینڈرائیڈ فون کے استعمال کرنے والے سینٹنگ میں جاکر اباوٹ فون اور پھر اینڈرائیڈ ورژن میں جاا کر اسے چلا پائیں گے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button