متحدہ عرب امارات

پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیا ، متحدہ عرب امارات ہمارے ساتھ کھڑا رہا، وزیر اعظم شہباز شریف

خلیج اردو

اسلام آباد: وزیراعظم سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے  کے ناظم الامور نے آج لاہور میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پاکستانی قوم کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے سامان سے بھرا طیارہ  بھیجنے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

 

وزیر اعظم  نے  پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 50 ملین ڈالرز مالیت کا امدادی سامان بھیجنے پر متحدہ عرب امارات کے  صدر محمد بن زید النہیان اور 50 ملین اماراتی درہم کی امداد پر متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم محمد بن راشد آل مکتوم کا شکریہ ادا کیا۔ .

 

وزیراعظم نے  کہا کہ متحدہ عرب امارات ہر آفت کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور سفارتی اور خارجی محاظ پر متحدہ عرب امارات نے  ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے.

 

مسٹر شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات سے اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button