متحدہ عرب امارات

مجھے الہوسن اپلیکیشن پر گرین پاس کہاں پیش کرنا ہوگا ، مکمل معلومات جانیے

خلیج اردو
03 اکتوبر 2021
دبئی : اگر آپ ویک اینڈ پر ابوظبہی میں جانے کا سوچ رہے ہیں یا شارجہ میں کسی شادی کی تقریب میں جانے کے خواہش مند ہیں تو آپ کو صرف اپنا پلان بنا کر اس پر عمل درآمد نہیں کرانا ہوگا بلکہ آپ کو پی سی آر ٹیسٹ کی بھی ضرورت پڑ سکتی جب آپ الہوسن اپلیکیشن میں اپنا اسٹیٹس گرین رکھنا چاہتے ہیں۔

اگر اب بھی آپ کو گرین پاس سے متعلق معلومات نہیں یا کوئی شکوک و شبہات موجود ہیں تو ذیل میں اس کی تفصیلات موجود ہیں۔

مجھے گرین پاس کو کہاں کہاں دیکھانا ہوگا؟

20 ستمبر سے ابوظہبی میں گرین پاس کے نئے قوانین نافذ ہوچکے ہیں جہاں چھ ماہ سے زائد عرصہ پہلے جن افراد نے سینوفارم ویکسین لگوائی تھی انہیں اپنے الحسن ایپ پر گرین پاس کی حیثیت برقرار رکھنے کیلئے ویکسین کا بوسٹر شاٹ حاصل کرنا ہوگا۔

بوظہبی واحد امارت نہیں ہے جہاں آپ کو کچھ عوامی مقامات میں داخل ہونے کیلئے گرین پاس دیکھانے کی ضرورت ہوگی۔

19 ستمبر کو جاری کردہ رہنما خطوط میں ، شارجہ کی ایمرجنسی کرائسز اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا کہ لوگوں کو شادیوں اور سماجی اجتماعات میں شرکت کیلئے اپنی الحسن ایپ پر گرین پاس پیش کرنے کی ضرورت ہوگی۔

ابوظبہی کیلئے حکام کی جانب سے جاری گائیڈلائنز

ایسے میں جب ابوظبہی نے پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت ختم کی ہے جب کوئی متحدہ عرب امارات کے کسی دوسرے امارت سے دارالحکومت میں داخل ہونا چاہتا ہوں ۔ پھر بھی عوامی مقامات جیسے شاپنگ مالز ، ہیلتھ کلب اور ریستورانوں میں داخلے کیلئے الہوسن اپلیکیشن میں گرین پاس دیکھانا ہوگا۔

ابوظبہی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کے مطابق مندرجہ ذیل مقامات پر 80 فیصد صلاحیت میں کام کی اجازت ہوگی۔ ان میں شاپبگ مالز ، انٹرٹینمنٹ سنٹر ، کلچرل سنٹرز ، میوزم ، سینما ، ریستوران اور کیفے ( جہاں ایک ٹیبل پر دس افراد کی ضرورت ہوگی۔

ہیلتھ کلب ، اسپورٹسز اکیڈمیز ، جیم خانوں ، سپاز میں پچاس فیصد گنجائش پر اجازت ہوگی۔ درج ذیل پبلک اور پرائیویٹ ایونٹس کو 60 فیصد کی گنجائش برقرار رکھنے کی ضرورت ہے اور سیاحوں کو اپنی الحسن ایپ پر ایک فعال گرین پاس کے ساتھ ساتھ ایونٹ سے 48 گھنٹوں کے اندر موصول ہونے والا منفی پی سی آر ٹیسٹ بھی پیش کرنا ہوگا۔

سماجی اور کھیلوں کی تقریبات ، تفریحی تقریبات ، کارپوریٹ تقریبات ، شادی ہال (100 افراد سے زیادہ نہیں) ، پبلک ٹرانسپورٹ کو 75 فیصد کی گنجائش سے چلنے کی اجازت ہوگی۔

ایک ٹیکسی ڈرائیور پانچ افراد کی ٹیکسی میں تین مسافروں اور سات افراد والی ٹیکسی میں چار مسافروں کے ساتھ سفر کر سکتا ہوگا۔

الہوسن اپلیکیشن پر گرین اسٹیٹس کیسے برقرار رکھا جائے گا؟

جو دورانیہ کسی الہوسن اپلیکیشن پر کسی شخص کا اسٹیٹس سبز رکھنا ہوگا تو اس کا دارومدار ویکسینشن پر ہوگا جبکہ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے نتیجے پر اس کا انحصار ہوگا۔

کیٹگری ون ۔۔۔ ویکسینٹڈ

ان افراد کیلئے جن کو مکمل طور پر ویکسین دی گئی ہو یعنی وہ اپنی ویکسین کی دوسری خوراک کم از کم 28 دن پہلے حاصل لے چکے ہوں یا ویکسین کے ٹرائلز میں رضاکار ہیں – منفی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ الہوسن ایپ پر گرین رہے گا۔ یہ 30 دن تک سبز رہے گا اور ساتھ ہی ای کا اسٹیٹس سات دن تک دکھائے گی۔

30 دن کے بعد یہ اسٹیٹس گرے ہو جائے گی۔

کیٹگری ٹو ۔۔۔ دوسری خوراک حاصل کرنے والے

وہ افراد جو اپنے دوسری خوراک اٹھائیس دن سے کم دن ہوئے لے چکے ہوں تو انہیں الہوسن اپلیکیشن پر چودہ دنوں کیلئے گرین اسٹیٹس برقرار رکھنا ہوگا۔ چوہ دنوں کے بعد یہ اسٹیٹس گرے ہو جائے گا۔

کیٹگری 3 ۔۔۔ پہلی خوراک پر متعلقہ شخص اے

وہ افراد جنہوں نے اپنی پہلی خوراک ویکسین کی حاصل کی ہو اور وہ دوسری خوراک کی اپوائنٹمنٹ کیلئے انتظار کررہے ہوں تو ان کے الہوسن اپلیکیشن پر سات دنوں کیلئے گرین اسٹیٹس برقرار رہے گا اگر ان کا کرونا پی سی آر ٹیسٹ منفی آئے گا۔ سات دنوں بعد یہ اسٹیٹس گرے ہو جائے گا۔

کیٹگری 4 ۔۔۔ پہلی خوراک پر متعلقہ شخص بی

یہ کیٹگری ان افراد کیلئے ہے جنہوں نے اپنی پہلی خوراک کے بعد دوسری خوراک کیلئے اپوائنٹمنٹ اڑتالیس دن بعد حاصل کی ہو اور اس طرح کے افراد کا پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے پر ان کا الہوسن اپلیکیشن میں اسٹیٹس تین دنوں کیلئے سبز رہے گا جس کے بعد اسٹیٹس گرے رہے گا۔

کیٹگری 5 ۔۔۔ جن افراد کو ویکسینشن سے اثتثنیٰ ہے

وہ افراد جنہیں کرونا ویکسین سے استثنیٰ دیا گیا ہے ، انہیں پی سی آر کے منفی ٹیسٹ پر سات دنوں کیلئے الہوسن اپلیکیشن سبز رہے گا۔ سات دنوں کے بعد یہ اسٹیٹس گرے ہو جائے گا۔

کیٹگری 6 ۔۔۔ جنہیں ویکسین نہ دی گئی ہو

جن افراد کو ویکسین نہ دی گئی ہو اور انہیں کسی بھی وجہ سے استثنیٰ بھی نہ دی گئی ہو تو ان کا پی سی آر ٹیسٹ کی وجہ سے الہوسن اپلیکیشن پر تین دنوں کیلئے اسٹیٹس سبز رہے گا اور اس کے بعد گرے رہے گا۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button