
خلیج اردو
26 اکتوبر 2020
ابوظبہی: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایدہانوم نے عزت مآب شیخ محمد بن زید النہا ، ابوظبہی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان کوپولیو کے خلاف بہترین لڑائی پر مبارک باد پیش کی ہے۔
اپنے ٹیوٹر پیغام میں ٹیڈروس نے کہا ہے کہ میں شیخ محمد بن زید النہیان کی جانب سے پولیو کے خاتمے کیلئے حالیہ کامباب مہم پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ان کی کاوشیں پولیو کے خلاف مشترکہ اہداف کے حصول میں مددگار ہوں گی۔ ان اہداف کو آپ جیسے شراکت دار کی مدد سے ہی حاصل کرنا ممکن ہے۔
أتقدم بخالص الشكر وعظيم الامتنان لسمو الشيخ @MohamedBinZayed على دعم دولة #الإمارات 🇦🇪 ومساهمتها الكبيرة في الجهود العالمية الرامية إلى القضاء على مرض #شلل_الأطفال. هذا الهدف لا يمكن تحقيقه إلا مع شركاء أمثالكم.#الصحة_للجميعhttps://t.co/aNGNk75e63
— Tedros Adhanom Ghebreyesus (@DrTedros) October 25, 2020
ٹویٹ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 24 اکتوبر کو پولیو کا دن منانے کے حوالے سے کیا گیا ہے۔ اس دن کی مناسب سے شیخ محإد بن زید النہاین نے ٹویٹ کیا تھا کہ پولیو کے عالمی دن کے موقع پر پولیو کے خلاف کارفرنما فرنٹ لائن ورکرز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔