متحدہ عرب امارات

فیس بک ، واٹس اپ اور انسٹاگرام چھ گھنٹے کیلئے کیوں ڈاؤن رہا؟

خلیج اردو
05 اکتوبر 2021
دبئی : فیس بک انکارپوریشن نے گزشتہ روز چھ گنٹوں کیلئے اپنے اپلیکیشنز کے ڈاؤن ہونے سے متعلق وضاحت کی ہے کہ ان کے ہاں کچھ خراب کفیگریشن کی تبدیلی ہورہی تھی۔

کمپنی نے پیر کے روز ایک بلاگ میں واضح الفاظ میں وضاحت نہیں کی ہے کہ آخر کیا تبدیلی رونما ہورہی تھی جس کی وجہ سے پوری دنیا میں تینوں اپلیکیشنز ڈاؤن رہے۔

فیس بک کے کئی ملازمین جنہوں نے نام ظاہر کرنے کی شرط پر خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ بندش ایک اندرونی غلطی کی وجہ سے ہوئی ہے جہاں انٹرنیٹ ٹریفک کو اس کے نظام میں کس طرح منتقل کیا جاتا ہے۔

ملازمین نے بتایا کہ اندرونی مواصلاتی ٹولز اور دیگر وسائل کی ناکامی جو کام کرنے کیلئے اسی نیٹ ورک پر انحصار کرتی ہیں غلطی کو مزید بڑھا دیتی ہے۔ سیکیورٹی ماہرین نے کہا ہے کہ ایک غیرارادی غلطی یا اندرونی طور پر کسی شخص کی طرف سے تخریب کاری دونوں ممکن ہیں۔

فیس بک نے بلاگ میں کہا ہے کہ فی الحال ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمیں یقین ہے کہ اس بندش کی بنیادی وجہ ناقص کنفیگریشن تبدیلی تھی۔

یہ اوٹیج اس کے بعد ہوا ہے جہاں ایک راز افشاں کرنے والے نے فیس بک پر نفرت انگیز مواد پھیلانے اور غلط معلومات پھیلانے کا الزام لگایا۔

ایسے میں جب دنیا ٹویٹر اور ٹک ٹاک کی طرف جاری ہے۔ فیس بک کے شیئر نومبر کے بعد سے روزمرہ کی بنیاد پر گررہے ہیں۔ فیس بک کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر مائیک شروپفر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر چھوٹے اور بڑے کاروبار ، فیملیز اور افراد جو ہم پر انحصار کرتے ہوں ، سے معذرت کرتے ہیں۔

ہارورڈ کے برک مین کلین سنٹر فار انٹرنیٹ اینڈ سوسائٹی کے ڈائریکٹر جوناتھن زٹٹرین نے ٹویٹ میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ فیس بک نے بنیادی طور پر اپنی چابیاں اپنی گاڑی میں بند کر دی ہیں۔

فیس بک اور منسلک اپلیکیشن میں خرابی کے باعث پیر کے روز واٹس اپ کے صارفین میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ دنیا بھر سے لوگوں نے اس کی شکایت کی اور کچھ دلچسپ میمز بھی بنائیں گئیں۔

ایک اندازے کے مطابق اشتہار کی مد میں فیسبک کو 545,000 ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ فیس بک نے اوٹیج کے بعد اس بات کا اقرار کیا کہ ان کے صارفین کو مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button