
خلیج اردو
راولپنڈی : آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہشتگردی کےخلاف جنگ میں طویل سفرطےکیا ہے،مسلح افواج نےقوم کی حمایت سےہرقسم کی دہشت گردی کوناکام بنایا، بزدل دہشتگردوں کواپنےمذموم مقاصدمیں کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔
مسلح افواج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرزکانفرنس میں شرکاء کوملکی سیکیورٹی صورتحال اور بلوچستان میں حالیہ واقعات اور ملک دشمن قوتوں کامقابلہ کرنےکےاقدامات پربریفنگ دی گئی۔
…Forum paid tribute to the martyrs who gave ultimate sacrifice for the defence of the country while valiantly repulsing recent terrorist attacks in Balochistan & inflicting heavy losses on them. COAS expressed satisfaction over operational preparedness of the formations & (2/5)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 9, 2022
آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے بلوچستان میں شہیدہونیوالوں کوخراج عقیدت پیش کی ،، شرکا کا کہنا تھا کہ شہدانےدہشت گردوں کامقابلہ کرتےہوئےملکی دفاع کویقینی بنایا،شہدا اورغازیوں نےدہشت گردوں کابھاری جانی ومالی نقصان کیا،
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے دشمن قوتوں کےخلاف اقدامات اور فارمیشنزکی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ان گنت قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن خراب کرنے والوں کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔