متحدہ عرب امارات

موسم سرما کی چھٹیاں کب سے ہوں گی ؟ تاریخوں کا اعلان ہوگیا

خلیج اردو
08 دسمبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں اسکولوں کیلئے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت تعلیم کے اسکول کیلنڈر کے مطابق متحدہ عرب امارات کے اسکولوں کیلئے تین ہفتوں کے موسم سرما کی چھٹیاں 13 دسمبر سے شروع ہوں گے ۔

دبئی میں نالج اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ایچ ڈی اے) نے بتایا کہ نجی اسکول بھی 13 سے 31 دسمبر تک اپنے تین ہفتوں کی چھٹیاں منائیں گے۔ کلاسز 3 جنوری کو دوبارہ شروع ہوں گی۔

تاہم یہ وضاحت کی گئی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں سرکاری اسکول کے اساتذہ کیلئے موسم سرما کی تعطیلات صرف 20 دسمبر سے شروع ہوں گی۔نجی اسکول کے کچھ اساتذہ اپنے طلباء کے ساتھ 13 دسمبر کو موسم سرما کے وقفے پر جائیں گے۔ ان کی تعطیلات بھی 31 دسمبر کو ختم ہوں گی۔

متحدہ عرب امارات کا تعلیمی سال وزارتی ترقیاتی کونسل کے منظور شدہ تقویم کے مطابق شروع ہوا۔ اس سے قبل سرکاری اور نجی دونوں اسکول 30 اگست کو دوبارہ کھولے گئے تھے کیونکہ تعلیمی اداروں نے کورونا وائرس کی بیماری (کوویڈ 19) وبائی امراض کی وجہ سے متبادل نظام تعلیم اپنایا تھا۔

انلائن تعلیم پروگرام کو کے ایچ ڈی اے نے تمام اسکولوں کیلئے لازمی قرار دیا تھا۔

اس سال موسم گرما کے وقفے کے بعد تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھلنے سے پہلے کے ایچ ڈی اے نے 118 نکاتی سرکلر جاری کیا تھا جس کا عنوان بئی میں نجی اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کیلئے پروٹوکول تھا۔ تاکہ تعلیم کی جماعت کو محفوظ رکھا جا سکے۔ اس کے علاوہ ، متعلقہ تعلیمی حکام کی طرف سے کلیئرنس ملنے کے بعد اسکولوں کو پہلی بار مدت کیلئے اپنے نئے ماڈل کو والدین کے ساتھ بانٹنا پڑا۔

یاد رہے کہ کورونا وباء کی وجہ سے فروری میں اسکولوں میں کلاسز پر پابندی لگائی گئی تھی۔

Sources : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button