متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: منشیات فروشی کے الزام میں ایک خاتون گرفتار

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے وفاقی استغاثہ نے  کوکین کی خرید و فروخت کے الزام میں یورپین خاتون کو کریمنل کورٹ بھیج دیا۔

34 سالہ خاتون پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر 56 گرام کوکین کے ساتھ پکڑی گئی تھی۔ لیکن خاتون کا دعویٰ ہے اس نے کوکین اپنے ذاتی استعمال کے لیے خریدی تھی۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق دبئی کے انسداد منشیات ڈییارٹمنٹ کو خبر ملی تھی کہ ایک خاتون کے پاس کوکین ہے جو وہ دوسروں کو بیچ رہی ہے۔

دبئی پولیس نے خاتون کو گرفتار کرنے کے لیے ایک جال بچھایا۔ پولیس کی جانب سے خاتون کو فون کیا گیا اور 9500 درہم میں منشیات خریدنے کی بات کی گئی۔

سرکار ریکارڈ میں پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جب خاتون نے پولیس ذرائع کو منشیات فروخت کرنے کی حامی بھری تو پولیس نے مخبر کے ساتھ مل کر اس خاتون کو گرفتار کر لیا۔

اس طرح سے خاتون گزشتہ سال ستمبر میں دبئی مرینا میں گرفتار کر لی گئی۔

پولیس نے خاتون سے کوکین کی 5 گولیاں برآمد کیں۔ جن کے حوالے سے خاتون کا کہنا تھا کہ وہ ان گولیوں اپنے ملک سے لے کر آئی ہے۔

تاہم، پولیس کا کہنا ہے کہ”ہم نے اس کی رہائش گاہ کی تلاشی لی تو وہاں سے مزید منشیات برآمد ہوئیں اور ایک تکڑی بھی ملی۔

لیکن خاتون نے تفشیش کے دودران منشیات رکھنے کے الزام کا اعتراف کیا لیکن پبلک پراسیکیوشن کے سامنے دعویٰ کیا کہ اس کے پاس منشیات اپنے ذاتی استعمال کے لیے تھیں۔

خاتون کے وکیل بدر عبداللہ خامس نے عدالت سے اپیل کی ہے وہ مدعاعلیہ پر منشیات کی فروخت کے الزام کو ختم کرے۔

نکا کہنا تھا کہ” خاتون کو پبلک پراسیکیوشن کی اجازت کے بغیر گرفتار کیا گیا۔ اور گرفتاری کے بعد لیے گئے بیان کے دوران اسے کوئی ترجمان مہیا نہیں کیا گیا تھا کیونکہ وہ عربی نہیں بول سکتی ہے”۔

تاہم، فیصلے کے لیے مقدمہ ابوظہبی میں وفاقی کریمنل کورٹ کو بھیج دیا گیا ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button