متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: مرد کو ناپاک اور بے شرم کہنے والی خاتون کو قانون نے سزا سنا دی

خلیج اردو
01 نومبر 2020
ابوظبہی: ایک خاتون کو ایک مرد کیلئے ناپاک اور بے شرم جیسے الفاظ کا استعمال مہنگا پڑ گیا۔ عدالت نے 15 ہزار درہم جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنا دی۔ ابوظبہی کی اپلنٹ کورٹ نے ابتدائی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق ملزمہ نے مرد کو شاپنگ مال میں بے شرم اور ناپاک جیسے الفاظ استعمال کیے تھے جس کے بعد مرد نے ان کے خلاف شکایت درج کی تھی۔ ابوظبہی کریمنل کورٹ نے انہیں 10 ہزار درہم کی سزا سنائی۔ آدمی نے اس کے خلاف سول مقدمہ کیا اور 100 ہزار درہم ہرجانے کا دعویٰ کیا۔

سول کورٹ نے ملزمہ کو 15 ہزار درہم بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے یہ بھی ہدایت کی کہ عدالتی کارروائی پر آنے والا خرچہ بھی خاتون ادا کرے گی۔

اس فیصلے کے خلاف ملزمہ نے اپیل کی جسے عدالت نے مسترد کیا۔ خاتون نے اپیل میں موقف اختیار کیا تھا کہ مرد نے اس کی بیٹی کا محاصرہ کرنے کی کوشش کرکے اس سے اس کا نمبر مانگا تھا۔ تاہم خاتون اپنا الزام ثابت نہ کر سکی۔ عدالت نے مرد کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔

Source: Gulf New

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button