متحدہ عرب امارات

یو اے ای: کمرے میں جلنے والے کوئلوں کے دھویں سے خاتون کومے میں چلی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ کے شارجہ میں ایک گھر میں بطور گھریلو ملازمہ کے کام کرنے والی ایتھوپیئن خاتون کمرے میں جلنے والے کوئلے کے دھویں کی وجہ سے خطرناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون اپنے کمرے میں سو رہی تھی اور اس کے پاس کوئلے جل رہے تھے جو اس نے گزشتہ جمعے اپنے آپ کو گرم رکھنے کے لیے اپنے پاس جلائے تھے۔ کوئلوں کا زہریلا دھواں اس کے اندر جانے سے خاتون بیہوش ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کہ بنگلے کے مالک نے جب خاتون اپنے کمرے میں بیہوش پایا تو انہوں نے حکام کو واقع کی اطلاع دی۔

اطلاع ملنے پر نیشنل ایمبیولنس موقعے پر پہنچ گئی۔ طبی عملے کی جانب سے خاتون کو ابتدائی طبی امداد دی گئی لیکن خاتون ہوش میں نہیں آئی۔

جس کے بعد خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

خاتون کے سپانسر نے نجی خبر رساں ادارے گلف نیوز کو بتایا کہ جو کوئلے خاتون کے کمرے میں تھے ان کوئلوں کو اس سے پہلے فیملی کے لیے گوشت اور چکن گرل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

جس کے بعد خاتون کو کہا گیا کہ کوئلے بجھا دے اور خود سونے چلی جائے۔ لیکن ملازمہ جلتے ہوئے کوئلوں سے بھرے برتن کو اپنے کمرے میں لے گئی۔

تاہم، جب اگلی صبح گھر والوں نے دیکھا کے ملازمہ کچن میں نہیں آئی تو انہوں اس کے کمرے دیکھا تو وہ وہاں بیہوش پڑی ہوئی تھی۔ اور اس کے کمرے سے رات والے کوئلوں کا برتن بھی ملا۔

خاتون کے سپانسر کا کہنا ہے کہ خاتون ملازمہ کے خاندان کو اس کی صحت کے بارے میں اطلاع کردی گئی ہے۔

جبکہ نجی خبر رساں ادارے گلف نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون ہسپتال میں کومے میں ہے۔

تاہم، پولیس کی جانب سے عوام کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو جلتے ہوئے کوئلوں کو بند کمروں میں رکھنے سے ہونے والے خطرات سے متعلق آگاہی دیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button