متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات، شوہر کو دھوکہ دینے کے الزام میں عورت کو 50 ہزاز درہم کا جرمانہ

متحدہ عرب امارات، شوہر کو دھوکہ دینے کے الزام میں عورت کو 50 ہزاز درہم کا جرمانہ

تفصیلات کے مطابق فوجیرہ سول کورٹ نے عورت کو دھوکہ دہی کے الزام میں سابق شوہر کو پچاس ہزار درہم جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ عدالتی ریکارڈ سے ظاہر ہوا کہ معاملے کا انکشاف اس وقت ہوا جب شوہر کو بغیر کسی واضح وجہ کے اپنی بیوی کے رویہ میں زبردست تبدیلی محسوس ہوئی۔ اس شخص نے اپنی بیوی کی روٹین پر نظر رکھنے کا فیصلہ کیا۔ جس سے اسے پتہ چلا کہ وہ  اپنے شوہر کے کام جانے کا انتظار کرتی ہے اور پھر اس کے بعد وہ اپنے دوست سے ملنے کے لئے مختلف ریستورانوں اور نجی جگہوں پر جاتی تھی۔

جس پر شوہر کو شدید دکھ ہوا اور اس نے اپنی اہلیہ کے خلاف ناجائز تعلقات کا الزام عائد کرتے ہوئے فوجداری شکایت درج کروائی۔ جس پر فوجیرہ پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا اور ثبوت اکٹھے کرنے کے بعد خاتون اور اس کے آشنا کو گرفتار کرلیا۔ دونوں کو سرکاری وکیل کے سامنے پیش کیا گیا جس نے دونوں پر ناجائز تعلقات کا الزام عائد کیا۔

فوجیرہ سٹیٹس کورٹ نے دونوں کو مجرم قرار دیا۔ جس کے بعد شوہر نے اہلیہ پر علیحدگی کے لیے ایک اور مقدمہ درج کروا دیا گیا جس پر کیس فیملی کونسلنگ کو بھیج دیا گیا جہاں شوہر نے اہلیہ سے علیحدگی حاصل کرنے پر زور دیا۔ جس پر کیس دوبارہ سے اسی عدالت میں واپس بھیج دیا گیا۔ جس پر عدالت نے طلاق کا حکم دیا اور خاتون سے بچوں کو اپنے پاس رکھنے کا حق بھی واپس لے لیا۔

مزید براں شوہر نے بیوی کی طرف سے دھوکہ دہی صورت میں ہونے صدمے کی مالی بھرپائی کے لیے سول عدالت کو رجوع کیا۔ جس پر مختلف سماعتوں کے بعد اور تمام شواہد کی تصدیق کے بعد، عدالت نے اہلیہ کو اپنے سابقہ ​​شوہر کو ہرجانے میں 50 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دیا۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button