متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : مساجد میں خواتین کے ہال دوبارہ کھول دیے گئے ہیں

خلیج اردو
03 نومبر 2021
شارجہ : شارجہ میں مساجد میں خواتین کے ہال دوبارہ سے کھول دیئے گئے ، حکام نے بدھ کے دن اعلان کیا ہے۔ اگرچہ گزشتہ سال جولائی میں ملک بھر کی مساجد کووڈ سیفٹی پروٹوکول کے ساتھ دوبارہ کھولی گئیں ہیں لیکن خواتین کے نماز کے ہال بند رہے ہیں۔

شارجہ ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم نے مساجد میں واش رومز اور وضو کی جگہوں کو دوبارہ کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔

اتھارٹی نے مسجد جانے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں۔ اس میں فیس ماسک پہننے اور محفوظ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے جیسے ایس او پیز شامل ہیں۔

شارجہ پولیس میں ایک اعلی عہدیدار نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں مسلسل کرونا کیسز میں کمی کو دیکھتے ہوئے مساجد میں ان ہالز کی دوبارہ سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کی تعداد میں بھی وقت کے ساتھ کمی آرہی ہے۔

شارجہ ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ انہیں خواتین کی جانب سے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہورہی تھیں کہ نماز کے ہالز کو دوبارہ سے کھولا جائے۔

یہ فیصلہ شارجہ کے اسلامی امور محکمہ کے تعاون سے کیا گیا ہے جہاں معمول کی زندگی کیلئے کرونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز اور دیگر حفاظتی اقدامات کا اس میں بڑا عمل دخل ہے۔

 

Source : Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button