متحدہ عرب امارات

دبئی: ساتھی ورکر کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ایشیائی باشندے کو قید کی سزا سنا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کورٹ آف اپیل نے ابتدائی کورٹ کی جانب سے دیے گئے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے دبئی میں اپنے ساتھی ورکر کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ایشیائی باشندے کو 2 سال قید اور 5 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنا دی۔

مزید برآں، عدالتی حکم کے مطابق سزا مکمل کرنے کے بعد ملزم کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔

واقعہ اس اپریل 2021 کا ہے جب ایک کانٹریکٹنگ کمپنی کے ایک ورکر نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے ایک ساتھی ورکر نے اپنے ایک دوسرے ساتھ ورکر پر چھری سے حملہ کر کے اسے قتل کرنے کی کوشش کی ہے۔

اس نے مزید بتایا کہ ملزم اس کے کمرے میں آیا اور اسے بتایا کہ اس نے فلاں ورکر کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ پولیس کو اطلاع دینے والے وکرر نے مزید بتایا کہ ملزم نے ہاتھ میں ایک چھوٹی چھر پکڑ رکھی تھی اور اس نے اپنے کیے پر پچھتواے اظہار بھی کیا۔

اس نے مزید بتایا کہ ملزم نے اس جرم کی وجہ بتاتے ہوئے بتایا کہ اس نے یہ جرم متاثرہ شخص اور ملزم کے درمیان کسی پرانے جھگڑے کی وجہ سے تلخ کلامی ہونے پر کیا ہے۔ جس پر ملزم نے متاثرہ شخص کے بائیں جانب پیٹ پر چھری سے حملہ کیا۔

مقدمے کے ریکارڈ کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے ایمبولینس جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی۔ جس میں متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ چھری لگنے سے متاثرہ شخص کو ہرنیا کا زخم ہوا اور اس کی چھوٹی آنت میں بھی زخم آیا جس کے باعث وہ 20 دن تک کام نہیں کر پایا تھا۔

تاہم، عدالت نے اپنے فیصلے کی بنیاد قتل کے الزامات کی عدم موجودگی پر رکھی۔ کریمنل کورٹ نے ملزم کو دو سال قید اور 5 ہزار درہم جرمانہ اور ملک بدری سزا سنائی ہے۔ کورٹ آف اپیل نے بھی اسی فیصلے کو برقرار رکھاہے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button