متحدہ عرب اماراتٹپس

جانیے سرکاری چھٹی پر ورکر سے دفتری کام کروائے جانے کے حوالے یو اے ای کا قانون کیا کہتا ہے؟

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں اس سال کا آخری طویل ویک انڈ قریب آ گیا ہے۔ اس ویک انڈ کی چھٹیوں لوگوں کی ایک کثیر تعداد گھروں پر اپنے بچوں اور دوستوں کے ساتھ گزار کر لطف اندوز ہوں گے۔ جبکہ بیشتر افراد کو ان چھٹیوں کے دوران بھی دفتر جانا ہوگا۔ کیونکہ انکی کمپنی نے انہیں سرکاری چھٹی کے موقعے پر بھی کام سے چھٹی نہیں دی۔

آیئے جانے ہیں کہ ملک بھر میں سرکاری چھٹی ہونے باوجود ملازمین کو چھٹی نہ دینے والی کمپنیوں کے بارے میں متحدہ عرب امارات کا قانون کیا کہتا ہے؟

متحدہ عرب امارات کے لیبر کے لاء آرٹیکل 74 کے مطابق قومی تعطیل موقعےپر ایک ورکر پوری تنخواہ کے ساتھ چھٹی حاصل کرنے کا حقدار ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری ویب سائٹ government.ae کے مطابق اگر کسی ملازم سے چھٹی یا تعطیل کے دوران کام  کروایا جائے تو اسے اس چھٹی کے بدلے ایک اور چھٹی دی جائے گی اور چھٹی والے دن کام کرنے پر اسے اس کی بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد اضافی ادا کیا جائے گا۔

اور اگر اسے اضافی چھٹی نہیں دی جاسکتی تو پھر آرٹیکل 81 کے مطابق ورکر چھٹی والے دن کام کرنے کے بدلے میں اس دن اپنی بنیادی تنخواہ کا 150 فیصد اضافی حاصل کرنے کا حقدار ہے۔ جو اسے ادا کرنا ہوگا۔

آجر کی جانب سے قانون پر عمل نہ کرنے یا کسی اور تنازعے کی صورت میں آپ درج ذیل طریقے سے وزارت ہیومن ریسورس کے پاس شکایت درج کروا سکے ہیں:

وزارت ہیومن ریسورس کے پاس شکایت درج کروانے کا طریقہ کار:

1۔ وزارت کی ہاٹ لائن نمبر 80060 پر رابطہ کریں

2۔ موہری ایپ ڈاؤنلوڈ کریں اور لیبر کمپلینٹ درج کریں

3۔ یا ویب سائٹ www.mohre.gov.ae پر جائیں اور لیبر کمپلینٹ کے لیے آپشن کا انتخاب کریں

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button