خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں سالِ نو کا جشن منانے والے عالمی شہرت یافتہ ستارے

خلیج اردو: دبئی ہمیشہ سے ہی دنیا بھر کے شہریوں کیلئے شاپنگ اور سیر و تفریح کا مرکز رہا ہے۔ ابراہیم معاہدوں کے بعد متحدہ عرب امارات خلیجی ممالک میں تیزی سے ابھر رہا ہے جس کی وجہ سے دبئی کی اہمیت کو بھی چار چاند لگ گئے ہیں۔

نئے سال پر نا صرف بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ کے بڑے بڑے ستارے دبئی میں موجود تھے بلکہ اب بھی جدید صحرائی شہر میں لطف اندوز ہو رہے تھے۔

جیسن اسٹیتھم:
ہالی ووڈ اداکار جیسن اسٹیتھم اور گائے رچی دبئی میں اپنی نئی فلم ’آپریشن فارچیون‘ کے پریمیئر کیلئے موجود ہیں۔ ان کی فلم عالمی سطح پر ریلیز ہونے سے قبل جمعہ کے دن دبئی میں دکھائی گئی۔

کائلے مینوگ:
امریکی گلوکارہ کائلی مینوگ نے نئے سال کا ڈنر دبئی کے پام جمیرا میں کیا، انہوں نے پام جمیرا میں ہونے والی شاندار آتشبازی کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

نیومی کیمپ بیل:
سپر ماڈل نیومی نے ڈیزائنر عمر کمانی کی طرف سے دی گئی نئے سال کی دعوت میں شرکت کی، انہوں نے سال نو کے جشن کی کئی تصاویر شیئر کیں۔

ٹیو میکی:
برطانوی موسیقار اسٹیو میکی بھی کمانی کی سال نو کی تقریب میں شریک تھے، انہوں نے کئی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔

اینریک اگلیسیئز:
بہترین پاپ گلوکاری کیلئے مشہور اینریک اگلیسیئز نے نئے سال کی تقریب پر دبئی میں پرفارمنس دی۔ یہ 2018 کے بعد پہلا موقع تھا کہ انہوں نے یہاں پرفارم کیا۔

انوشکا شرما:
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے نئے سال کا جشن دبئی میں منایا اور برج خلیفہ کے سامنے کھڑے ہو کر مداحوں کو مبارک باد دی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button