متحدہ عرب امارات

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت ڈبلیو ایچ او نے یو اے ای حکومت کا ایکسلریٹر ماڈل اپنا لیا

خلیج اردو 12 دسمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عالمی ادارہ برائے صحت ڈبلیو ایچ او نے شراکت داری کا اعلان کیا ہے جو گلوبل ہیلتھ سیکٹر کو تعاون فراہم کریں گے۔

اس شراکت داری میں ڈبلیو ایچ او نے متحدہ عرب امارات حکومت کے ایکسلیریٹرز ماڈل کو اپنایا ہے جو ہر عمر کے افراد کیلئے صحت بخش لائف اسٹائل اور خوشحالی کا انتخاب کرتا ہے۔

دونوں فریقین کے درمیان ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے ذریعے شراکت داری کی لانچنگ کی گئی۔ تقریب میں کابینہ کے امور کے وزیر محمد بن عبداللہ الگرگاوی اور عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے یاداشت پر دستخط کیے۔

گرگاوی نے حکومتی تعاون کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات عالمی پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کیلئے گزشتہ برسوں کے دوران تیار کیے گئے کامیاب کام کے ماڈلز اور جدید اقدامات کا اشتراک کرنے کا خواہاں ہے۔

دونوں فریقین ڈبلیو ایچ او کے ورک پروگرام 2019-2023 کے نفاذ میں تعاون کیلئے کام کریں گی اور ٹرپل بلین اہداف کو حاصل کریں گی۔

ڈاکٹر ٹیڈروس اذانوم گیبریئس کا کہنا ہے کہ ڈیٹا اور شواہد پر عالمی تعاون کی ضرورت کرونا وائرس وبائی مرض کے دوران شدت سے محسوس کی گئی۔

ڈبلیو ایچ او ایک جدید ڈیٹا سے چلنے والی تنظیم ہونے کیلئے پرعزم ہے تاکہ ہم جن لوگوں کی خدمت کرتے ہیں ان کی زندگیوں پر قابلِ پیمائش اثر ڈالیں۔ اس کیلئے ہم متحدہ عرب امارات حکومت کے ساتھ تعاون کرنے پر بہت خوش ہے۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button