متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا نیا ورک ویک:5 دیگر ممالک کی جانب سے بھی پیروی کا امکان

خلیج اردو 7 دسمبر 2021

دبئی:متحدہ عرب امارات نے سرکاری ملازمین کی بہتری اور مسابقت کو بہتر بنانے کیلئے ہفتے میں ساڑھے چار دن کام کے شیڈیول کا اعلان کیا ہے۔یکم جنوری سے نافذ ہونے والے ٹائم ٹیبل کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین ہفتے کے پہلے چار دن آٹھ گھنٹے جبکہ جمعے کو ساڑھے چار گھنٹے کام کرینگے۔سرکاری ملازمین کو جمعہ کے دن ہاف ٹائم جبکہ ہفتہ اور اتوار کو مکمل چھٹی ہوگی۔متحدہ عرب امارات میں پورے سال جمعہ کی نماز ایک بجکر پندرہ منٹ کے بعد ادا کی جائیگی۔

 

متحدہ عرب امارات عرب ممالک میں وہ واحد ملک ہے جس نے جمعہ اور ہفتے کے  بجائے ہفتہ اور اتوار کو ویک اینڈ کا اعلان کیا ہے۔متحدہ عرب امارات دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے سرکاری ملازمین کیلئے ہفتے میں ساڑھے چار دن کام کرنے کے شیڈیول کا اعلان کیا ہے۔

جاپان، اسپین، نیوزی لینڈ، اسکاٹ لینڈ اور آئس لینڈ اپنے ملازمین کیلئے ہفتے میں چار دن کام کرنے کے شیڈیول کو متعارف کرانے کیلئے اقدامات کر رہے ہی۔ اس سلسلے میں ان ممالک میں اداروں کو گائیڈلائنز جاری کئے گئے ہیں۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button