متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات اسلام کی ترویج میں پیش پیش ، دنیا کی سب سے بڑی قرآن اکیڈمی کا آغاز کر دیا

خلیج اردو
26 دسمبر 2020
شارجہ : متحدہ عرب امارات میں دنیا کی سب سے بڑی قرآن اکیڈمی شارجہ میں قائم کی گئی ہے جس کا افتتاح سریم کونسل کے ممبر شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے کیا ہے۔

یہ اکیڈمی 75 ہزار مربع میٹر پر پھیلی ہوئی ہے۔ یہ اکیڈمی اسلامی طرز کے 34 گنبدوں پر مشتمل ہے۔ اس میں واقع ایک عجائب گھر جس میں 15 سیکشن پر مشتمل 60 نمائشیں موجود ہیں جو اسلام کے صدیوں پہلے کے اثار اور باقیات پر مشتمل ہیں۔

اکیڈمی میں 18 کیواز ہیں جس کو غلاف کعبہ سے ڈھک دی اگیا ہے۔ اس میں قدیم کیوا میں سے 970 ہجری کا کیوا بھی موجود ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شارجہ کے حکمران نے کہا کہ شارجہ قرآن اکیڈمی صرف ایک عجائب گھر تک محدود نہیں جس میں اثار دیکھائی دیں گے بلکہ یہ بہت سی سرگرمیوں کیلئے ہیں۔

انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ اکیڈمی جاکر قرآن اور اسلام کے مختلف علوم حاصل کریں اور مختلف مراحل کے بارے میں جانیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button