متحدہ عرب امارات

دبئی: واؤ نامی ٹیکسی سروس اپنے صارفین کو مفت قانونی معاؤنت فراہم کرے گی

 

خلیج اردو آن لائن:

ٹیکسی کی صںعت میں یہ پہلا واقعہ ہوگا جب ایک ٹیکسی کمپنی اپنے نئے صارفین کو قانونی معاؤنت فراہم کرے گی اور بھی بلکل مفت۔

حال ہی میں دبئی لانچ ہونے والی واؤ نامی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جو صارف بھی اپنی سفری ضروریات کے لیے اس کمپنی موبائل ایپ کو انسٹال اور استعمال کرتے ہیں کمپنی انہیں قانونی معاؤنت مفت فراہم کرے گی۔

واؤ کے ڈائریکٹر عبدل رحمان کا کہنا تھا کہ "گرم جوشی کے ساتھ اپنے صارفین کو خوش آمدید کہنے کے لیے واؤ اپنے صارفین کو مفت قانونی معاؤنت فراہم کرے گی”۔

عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ کہ ٹیکسی صنعت کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوگا کہ ایک کمپنی اپنے صارفین کو مفت قانونی معاؤنت فراہم کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس سروس کو حاصل کرنے کے لیے صارفین کو کسی طویل عمل سے بھی نہیں گزرنا پڑے گا۔ عبدل رحمان نے بتایا کہ اس سروس کو حاصل  کرنے کے لیے "صارفین کو بڑے ماہرین قانون سے مفت مشورہ حاصل کرنے کے لیے اپنے موبائل میں صرف واؤ کی ایپ دیکھانی ہوگی”۔

انہوں نے بتایا کہ یہ سروس خاص طور پر غیر ملکی مسافروں کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے کیونکہ یو اے ای میں اگر وہ کسی قانونی مسئلے میں پھنس جائیں تو انکے لیے وکیل ڈھونڈنا مشکل ہو جاتا ہے۔

خیال رہے کہ اوبر اور کریم کی طرح واؤ کی بھی بجٹ اور سائز کے حساب سے مختلف کیٹگریز ہیں۔ اور اس کے علاوہ واؤ اپنے مسافروں کو دیگر کئی فوائد فراہم کرتی ہے جیسا کہ واؤ پاس، واؤ ریوارڈ اور واؤ کیٹگریز وغیرہ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button