متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : گولڈن جوبلی کی خوشیاں ، یو اے ای میں 50 سالوں کے مکمل ہونے پر نئے نوٹ جاری کرے گا

خلیج اردو
07 اپریل 2021
دبئی : پچاس سالوں کی تکمیل پر متحدہ عرب امارات پچاسواں سال یا Year of Fifty کے نام سے کرنسی نوٹ کی منظوری دی ہے۔ اس نئی کرنسی میں جدید سیکورٹی کے نشانات ہوں گے جو عالمی معیار پر پورا اتریں گے۔

بدھ کے روز قصر الوطن میں متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے چیئرمین نائب وزیر اعظم اور صدارتی امور کے وزیر شیخ منصور بن زید النہیان کی زیر صدارت ایک اجلاس کے بعد یہ اعلان کیا گیا ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی وام نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ خالد محمد سالم بلام تمیمی کو عبدالحمید محمد سعید الاحمدی کی جگہ سنٹرل بینک کا گورنر نامزد کیا گیا ہے۔ نئے نامزد گورنر تمیمی کے پاس بینکاری ، مالیاتی خدمات ، اثاثہ جات کے انتظام اور سرمایہ کاری کے شعبے میں 30 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ وہ اس سے قبل سنٹرل بینک کے نائب گورنر کے عہدے پر فائز رہے۔

اس خصوصی اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے وائس چیئرمین عبدالرحمٰن صالح الصالح ، سنٹرل بینک کے گورنر اور بورڈ کے تمام ممبران نے شرکت کی۔ اس نے ملک میں قومی بینکوں اور اداروں کے قیام کی درخواستوں کو بھی منظور کیا ہے۔

شرکاء کو معاشی تعاون کے جامع منصوبے کی رپورٹ اور کرونا وائرس کے نتیجے میں ہونے والے مالی اور معاشی دباؤ کے خاتمے میں اس کے کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ سنٹرل بینک نے 50 ارب ڈالر کی بغیر خرچ کے سہولیات بھی مختلف کمپنیوں کیلئے 2021 کے آخر تک بڑھا دیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button