متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:ٹریفک جرمانوں پر دی گئی 50 فیصد رعایت آج ختم ہوجائیگی

خلیج اردو

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے جرمانوں میں دی جانے والی بچاس فیصد رعایت آج ختم ہوجائے گی۔گزشتہ برس کے آخر میں متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کے موقع پر شارجہ،عجمان، فجیرہ اور ام القوین میں ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا تھا۔اس رعایت کا مقصد شہریوں پر ٹریفک جرمانوں کا مالی بوجھ کم کرنا اور ان کو جرمانے کلیئر کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔

 

متحدہ عرب امارات کے تمام امارات میں ٹریفک جرمانوں پر رعایت کا تناسب برابر ہے تاہم ان کی تاریخیں اور مدت مختلف ہیں۔
عجمان اور راس الخیمہ نے ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی کی مدت میں توسیع کی تھی۔شارجہ میں 31 جنوری،راس الخیمہ میں 17 جنوری،عجمان میں 14 جنوری،ام القوائین میں 6 جنوری اور فجیرہ میں گذشتہ برس 28 نومبر تک شہریوں کو جرمانہ ادا کرنے کی مدت دی گئی تھی۔

 

شارجہ میں رعایت 21 نومبر سے پہلے ہونے والے جرمانوں پر دی گئی تھی۔عجمان میں 14 نومبر،ام القوائین میں 31 اکتوبر ، فجیرا میں 25 نومبر سے قبل ہونے والے جرمانوں پر 50 فیصد چھوٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔راس الخیمہ میں اس حوالے سے کوئی خاص مدت کا تعین نہیں کیا گیا۔

حکام کے مطابق شارجہ میں اشارہ توڑنے اور سڑکوں پر خطرناک ڈرائیونگ کے ذریعے دوسروں کو خطرے میں ڈالنے  پر ہونے والے جرمانہ پر یہ رعایت لاگو نہیں کی گئی۔عجمان میں بغیر اجازت گاڑی کا انجن تبدیل کرنے اور تیز رفتاری پر ٹریفک جرمانوں میں رعایت کی چھوٹ نہیں دی گئی۔فجیرہ میں اشارہ توڑنے،اُم القوائین میں بغیرپرمٹ کے گاڑی کے انجن کو تبدیل کرنے پر کیے گئے ٹریفک جرمانے میں رعایت نہیں دی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق عجمان شارجہ اور راس الخیمہ میں ڈرائیور اپنی گاڑیوں کو ضبط کرنے کے احکامات اور ٹریفک پوائنٹس کو منسوخ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button