متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:دو امارات میں ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد رعایت ہوگی

خلیج اردو 17 نومبر 2021

شارجہ:شارجہ اور عجمان کے حکام نے متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلے کے موقع پر ٹریفک جرمانوں میں 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔اس فیصلے کا مقصد رہائشیوں کے مالی معاملات کا بوجھ کم کرنا اور انکے ٹریفک جرمانوں کو ختم کرنے میں مدد کرنا ہے۔

 

 

اگرچہ دونوں امارات میں ٹریفک جرمانوں پر رعایت برابر ہے تاہم ان کی اطلاق اور تاریخوں میں فرق ہے۔شارجہ میں ڈرائیورز کو یہ رعایت 21 نومبر 2021 سے اگلے 50 روز تک میسر ہوگی جبکہ عجمان میں یہ رعایت 21 نومبر سے اگلے چالیس روز تک میسر ہوگی۔

 

 

شارجہ میں 50 فیصد رعایت اکیس نومبر سے پہلے ک گئی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ہوگی۔ عجمان میں یہ رعایت چودہ نومبر سے قبل کی گئی ٹریفک خلاف ورزیوں پر ملے گی۔جن ٹریفک خلاف ورزیوں پر یہ رعایت نہیں ملے گی اس کے مطابق شارجہ میں سرخ لائٹ کو توڑنا اور خطرناک ڈرائیونگ جس سے دوسروں کی جان کو خطرہ ہو، شامل ہے۔ عجمان میں تیز رفتار ڈرائیونگ اور بغیر لائسنس کے اپنی گاڑی کے انجن کو تبدیل کرنا یا اس میں تبدیلی لانے پر یہ رعایت نہیں ملے گی۔

SOURCE: KHALEEJTIME

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button