متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے پچاس سال : دبئی آٹوڈروم 1981 کے گرینڈ پریکس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریس کا انعقاد کرے گا

خلیج اردو
16 اکتوبر 2021
دبئی : ایسے میں جب ملک کی پچاس ویں سالگرہ کی تقریبات زوروں پر ہیں، دبئی آٹوڈروم نے 1981 کے ہونے والے گرینڈ پریکس کی یاد میں ریس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

دبئی آٹوڈروم متحدہ عرب امارات کی مرکزی موٹرسپورٹ اور مشرقیٰ وسطیٰ کی مونیترنگ وینیو ہے۔ اس کی جانب سے اس سال تین دسمبر کو ریس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں 1981 میں ایونٹ کی نمایاں خصوصیات تاریخی ایف ون اور گروپ سی کی کاریں 70 اور 80 کی دہائیوں سے مقابلہ میں حصہ لیں گی۔

1981 میں متحدہ عرب امارات کی دسویں سالگرہ کے موقع پر پہلی گلف گرینڈ فریکس کا انعقاد دبئی میں ہوا تھا۔ اس تقریب کو اس وقت کے پولیس چیف اٹھائیس سالہ دھانی خلفان تمیم نے منعقد کیا تھا جس میں ان کے ساتھ میجر سعید خلفام جو اس وقت النصر موٹرسپورٹس کلب کے چیئرمین تھے ، نے تعاون کیا تھا۔

چالیس سال گزرنے کے بعد آنے ایونٹ پر بات کرتے ہوئے دبئی آٹوڈروم کے جنرل منجیجر فیصل السہالوی کا کہنا تھا کہ دبئی آٹوڈروم اپنی تاریخ کا وہ اہم حصہ دوبارہ سے یاد کرونا چاہتی ہے۔

موٹرسپورٹس اور تہواروں کا امتزاج ، ایونٹ میں مشہور اور کلاسک کاروں کی نمائش ، بچوں کیلئے سرگرمیاں ، ریفل اور انعامات ، ونٹیج نمائشی اسٹینڈز کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کا ایک ورثہ گاؤں بھی ہوگا جہاں براہ راست موسیقی اور تفریح ہے۔

مشہور ڈرائیوروں سے بھی متوقع ریسنگ ایونٹ میں شرکت کی توقع کی گئی ہے اور زائرین کو پرانے کلاسک انداز میں ملبوس ہونے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button