متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا قومی دن:شیخ حمدان نے اپنے جڑواں بچوں کی خوبصورت تصویر شئیر کردی

خلیج اردو 2 دسمبر 2021

دبئی: دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محم بن راشد المکتوم  نے متحدہ عرب امارات  کی گولڈن جوبلی پر عوام کے دل جیت لئے۔شیخ حمدان نے متحدہ عرب امارات کےقومی دن کے موقع پر سوشل میڈیا پر اپنے جڑواں بچوں شیخا اور راشد کی روایتی ملبوسات میں ملبوس خوبصورت تصویر شئیر کی۔دنوں بچوں کی تصویر کو صارفین نے  بہت پسند کیا اور بچوں کے ملبوسات کی بھی تعریف کی۔

 

چھ ماہ کی شیخا نے متحدہ عرب امارات  کے جھنڈے والےرنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ راشد نے متحدہ عرب امارات کا روایتی لباس پہنا ہوا تھا۔

 

اپنے پرخطر اسٹنٹس اور بہادری کیلئے جانے جانے والےشیخ حمدان اکثر اپنی فرصت کے لمحات سوشل میڈیا پر شئیر کرتے رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے شارکس کے ساتھ سوئمنگ،جہاز سے چھلانگ لگانے سمیت انکے کئی دیگر پرخطر اسٹنٹس سوشل میڈیا پر دیکھ رکھے ہیں۔

 

 

شیخ حمدان بہت کم اپنے جڑواں بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہیں لیکن متحدہ عرب امارات کے قومی دن کےموقع پر انہوں نےاپنے بچوں کی قومی لباس میں تصویر خصوصی طور پر شئیر کی۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button