متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا قومی دن ، گاڑیاں سجانے کے حوالے سے خصوصی گائیڈلائنز جاری ، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا۔

خلیج اردو 29 نومبر 2021

ابوظہبی: ڈرائیورز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے اپنی گاڑیوں کو جاری کردہ ضوابط کے مطابق سجائیں۔ اس حوالے سے چھ دسمبر کی ڈیڈلائن دی گئی ہے جہاں گاڑیوں کے مالکان کو طے شدہ ضوابط کے تحت گاڑیوں کو ڈیکوریٹ کرنا ہوگا۔

ابوظہبی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گاڑیاں رکھنے والے افراد اٹھائیس نومبر سے چھ دسمبر تک مناسب اور خوبصورت انداز میں دیئے گئے گائیڈ لائن کے مطابق سجائیں۔

پولیس کی جانب سے جاری گائیڈلائن کے مطابق ڈیکوریشن اس انداز میں کی جائے جس سے ڈرائیور کو گاڑی چلانے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔پولیس نے ڈرائیورز سے گاڑیوں پر فلیگ پول لگانے ، نمبر پلیٹ تبدیل کرنے یا اسکو چھپانے اور گاڑیوں کے اصل رنگ کو خراب کرنے سے  اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پولیس نے عوام کو گاڑیوں کے شیشوں سے باہر نکلنے اور گاڑیوں کے چھتوں پر بیٹھنے سے گریز کرنے کے حوالےسے بھی خبردار کیا ہے۔پولیس کے مطابق سڑکوں پر گھوڑوں اور انٹوں کو لانے پر بھی پابندی ہوگی۔۔پولیس نے عوام سے ٹریفک قوانین پاسداری کرنے اور سڑکوں پر صفائی ستھرائی کا خیال رکھنے کی درخواست کی ہے۔

پیدل چلنے والے افراد کو اپنی حفاظت کے پیش نطر مقررہ ٹریک پر چلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

SOURCE: KHALEE JTIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button