متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا قومی دن: شارجہ میں تقریبات کا اختتام الجاسمی کنسرٹ پر ہوگا

خلیج اردو 25 نومبر 2021

شارجہ:مشہور اماراتی موسیقار اور پیانوداک حسین الجاسمی شارجہ کے المجاز ایمفی تھیٹر میں گولڈن جوبلی کی تقریبات کے حوالے سے منعقدہ کنسرٹ میں پرفارم کرینگے۔گلوکار فیصل الجاسم، محمد المنہالی اور الماس بھی انکا ساتھ دینگے۔

 

میوزیکل ایوننگ سے شارجہ میں متحدہ عرب امارات کے گولڈن جوبلی کی مناسبت سے گیارہ روزہ تقریبات کا  اختتام کیا جائیگا۔کنسرٹ سے حاصل ہونے والی رقم دنیا بھر میں بے گھر افراد کی مدد کیلئے قائم ادارے دی بگ ہارٹ فاونڈیشن کو دی جائیگی جس کی بنیاد شارجہ کے حکمران کی اہلیہ محترمہ شیخہ جواہر بنت محمد القاسمی نے رکھی ۔

 

شارجہ نیشنل ڈے سیلیبریشن کمیٹی کے چیئرمین طارق سعید کے مطابق شارجہ میں گولڈن جوبلی کی تقریبات ملک کے شاندار ترقی کے سفر اور خوشحال اور تابناک مستقبل کی عکاس ہے۔

 

المجاز ایمفی تھیٹر متحدہ عرب امارات کے بہترین ثقافتی اور تفریحی مراکز میں سے ایک ہے جس میں  عرب ممالک سمیت دنیا بھر کے صفِ اول کے گلوکار اور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

SOURCE: KHALEEJTIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button