متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا قومی دن: شہریوں کیلئے مفت اور تیز ترین انٹرنیٹ کا اعلان

خلیج اردو 01 دسمبر 2021

ابوظہبی :متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر ٹیلی کام کمپنی ڈو  نے اپنے صارفین کے ڈو ہوم پلان کیلئے مفت اور تیز ترین براڈبینڈاسپیڈ کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے صارفین کیلئے اس اعلان کو ایک تحفہ قرار دیا ہے۔

 

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کیلئے کچھ نہیں کرنا پڑے گا بلکہ یہ اسپیڈ خوبخود تیز ہوجائے گی۔مفت اور تیز ترین انٹرنیٹ اسپیڈ کی سہولت اگلے تین ماہ تک کیلئے فراہم کی جائیگی۔ڈو کی جانب سے اپنے موبائل نیٹ ورک کے پوسٹ پیڈ اور پری پیڈ صارفین کیلئے بھی خصوصی پیکجز کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

یو اے ای 50 آفر کے ذریعے پوسٹ پیڈ صارفین کو پچاس جی بی ڈیٹا دیا جائے گا۔یہ پیکج صرف پچاس درہم میں لگایا جاسکتا ہے جبکہ یہ اگلے پچاس روز تک کیلئے ہوگا۔

 

اس سے قبل ایتصلات نے بھی اپنے صارفین کیلئے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر پچاس جی بی مفت انٹرنیٹ پیکج کا اعلان کیا تھا۔تمام صارفین مخصوص ڈیوائسز اور ایسسریز پر بھی یکم دسمبر سے سات دسمبر تک 80 فیصد ڈسکاونٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ان ڈیوائسیز میں آئی فون 13، آئی فون 12 سامسنگ فولڈ اور آئی پوڈز شامل ہیں۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button