متحدہ عرب امارات

ایمریٹس نیوز ایجنسی نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر 1971 کے عنوان سے ڈاکومینٹری کا اعلان کر دیا

خلیج اردو

 نومبر 30 2021

ابوظہبی: ایمریٹس نیوز ایجنسی نے متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کے موقع پر 1971 کے عنوان سے ڈاکومینٹری کا اعلان کردیا۔تیرہ منٹ پر مبنی اس ڈاکومینٹری میں متحدہ عرب امارات کے بانی مرحوم شیخ زید بن سلطان النہیان کی جانب سے رکھی جانی والی یونین کے مارچ کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

یہ ڈاکومینٹری ملک کی ترقی اور مختلف شعبوں میں بے مثال کامیابیوں کو ظاہر کرتی ہے۔ڈاکومینٹری میں متحدہ عرب امارات کی قیادت کی مثبت سوچ اور ملک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے وژن کو دیکھایا گیا ہے۔

ایمریٹس نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل محمد جلال آلریسی نے بتایا کہ 1971 کے عنوان سے بنائی گئی یہ ڈاکومینٹری اتحاد کے خوشگوار سفر کا احاطہ کرتی ہے۔

<iframe width=”1005″ height=”564″ src=”https://www.youtube.com/embed/PVLLianMTBU” title=”YouTube video player” frameborder=”0″ allow=”accelerometer; autoplay; clipboard-write; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture” allowfullscreen></iframe>

نیوز ایجنسی کی جانب سے بنائی گئی پہلی ڈاکومینٹری فلم ہے جس میں متحدہ عرب امارات کے صحراوں سے لیکر ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہونے کے سفر کو نمایاں کیا گیا ہے۔آلریسی نے بتایا کہ ڈاکومینٹری کی آٹھ مختلف زبانوں میں ڈبنگ کی گئی ہے جن میں انگریزی، فرانسیسی،چینی، روسی، ہسپانوی،پرتگالی،ترکش اور یوکرینین زبانیں شامل ہیں۔ڈاکومینٹری قومی دن کے موقع پر مخلتف قومی چینلز پر چلائی جائے گی۔

آلریسی نے مزید بتایا کہ یہ ڈاکومینٹری چین، اسپین،اسویڈن، مصر،، ترکی اور جنوبی امریکی مالک میں بھی دیکھائی جائے گی۔ڈاکومینٹری 50 سالوں میں ملک کے علاقائی اور عالمی سطح پر ترقی کے منازل کو اجاگر کرے گی۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button