متحدہ عرب امارات

آپ دو سینوفارم خوراکوں کے بعد فائزر کے دو بوسٹر شارٹ لگوا سکتے ہیں، ڈی ایچ اے نے کرونا کے بوسٹر خوراک کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا

خلیج اردو
دبئی : اگر آپ فکرمند ہیں کہ آپ کرونا کی ایک قسم کی ویکسین حاصل کرنے کے بعد دوسری قسم کے بوسٹر شارٹ کو لگوا سکتے ہیں یا نہیں ، تو آپ کیلئے دبئی ہیلتھ اتھارٹی ڈی ایچ اے کی جانب سے ہدایات جاری کیں گئیں ہیں۔

ڈی ایچ اے نے اس حوالے سے تفصیلی بریک ڈاؤن فراہم کی ہے۔

یہ بریک ڈاؤن ڈی ایچ اے کے آفیشل سوشل میڈیا چینلز پر 29 نومبر کو پوسٹ کی گئی تھی۔ ایک دن بعد جب اتھارٹی نے اعلان کیا کہ وہ تمام ویکسین کیلئے اہل افراد کو فائزر کیلئے بوسٹر شاٹس دے گا۔ اعلان کے مطابق آپ فائزر ویکسین کی ایک یا دو بوسٹر خوراکیں حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کا دارومدار اس بات پر ہے کہ آپ کو اصل میں کون سی ویکسین ملی ہوئی ہے۔

بوسٹر شارٹ کیلئے اہل افراد کون ہیں؟
ابتدا میں یہ اہم ہے کہ جان لیں کہ ڈی ایچ اے صرف بوسٹر خوراکوں کی ایڈمنسٹریشن ان افراد کیلئے کریں جن کے پاس فعال رہائشی ویزہ ہوں یا وہ یو اے ای کا شہری ہو۔ یہ اعلان سوشل میڈیا کے آفیشل چینل پر کیا گیا تھا۔

وہ کون سی ویکسین ہے جو آپ نے لگوائی ہے؟
کیٹگری ون
دو خوراکیں جو فائزر بائیو ان ٹیک کی لی گئیں ہوں۔
آکسفورڈ آسٹرازینیکا کی دو خوراکیں جو لیں گئیں ہوں۔
دو خوراکیں جو موڈینا کی لیں گئیں ہوں۔
ایک خوراک آکسفورڈ آسٹرازینیکا کی لی گئی ہو اور ایک خوراک فائزر بائیوٹیک کی۔

اگر آپ اس کیٹگری میں سے ہیں تو آپ کو فائزر کی ایک خوراک مل جائے گی۔ اس کیلئے لازمی ہے کہ دوسری خوراک کے بعد چھ مہینے گزرے ہوں۔

گیٹگری 2
جونسن اینڈ جونس کی ایک خوراک۔
اگر آپ نے جونسن اینڈ جونسن کی ایک خوراک لی ہو تو آپ کو فائزر کا ایک بوسٹر ڈوز دیا جائے گا اور یہ دو مہینے بعد لگایا جائے گا۔ اس کیلئے کم از کم عمر اٹھارہ سال کی ہے۔

کیٹگری 3
سینوفارم کی دو خوراکیں۔
سینویک کی دو خوراکیں۔
اگر آپ اس کیٹگری کے تحت آتے ہیں تو آپ کو سینوفارم اور سینوویک کی دوسری خوراک سے تین ماہ بعد دو فائزر بائیوٹیک بوسٹر شاٹس ملیں گے۔ کم از کم عمر 16 سال کی عمر اس کیلئے درکار ہے۔

دبئی میں کہاں پر فائزر کا بوسٹر شارٹ لگوایا جا سکتا ہے؟
کرونا کے بوسٹر شارٹ مندرجہ ذیل ویکسینشن سنٹرز پر دستیاب ہیں۔

الگارہود میڈیکل فٹنس سینٹر
الکرامہ میڈیکل فٹنس سینٹر
ضعابیل ہیلتھ سینٹر
المظہر ہیلتھ سنٹر
البرشہ ہیلتھ سینٹر
ناد الحمر ہیلتھ سینٹر
الورقہ میں البیت متواحد ہال

Source : Gulf News

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button