متحدہ عرب امارات

آپ کی ضبط شدہ گاڑی کو آزاد کرنے کیلئے آپ کے پاس کل تک کا وقت ہے ورنہ گاڑی نیلام ہوجائے گی

خلیج اردو
09 نومبر 2021
شارجہ : کیا آپ کی گاڑی کو حکام کی جانب سے ضبط کیے ہوئے چھ مہینے سے زیادہ وقت گزرا ہے؟ آپ کے پاس کل 10 نومبر تک کا وقت ہے کہ اسے آزاد کریں۔

شارجہ بلدیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک عوامی نوٹس میں گاڑیوں کے مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی کاروں کو کلیئر کروانے کیلئے ضروری طریقہ کار کو مکمل کر کے اسے آزاد کرائیں۔ اگر گاڑی کو چھ ماہ سے زیادہ عرصے سے ضبط کیا گیا ہے تو گاڑی کے مالکان کو ضروری طریقہ کار مکمل کرنے کیلئے چار دن کا وقت دیا گیا ہے۔ نوٹس 7 نومبر کو جاری کیا گیا تھا اور اعلان کے مطابق آخری تاریخ 10 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔

یہ نوٹس ضبط شدہ کاروں کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکلوں، سائیکلوں اور دیگر مشینری کیلئے تھا۔ اتھارٹی نے اپنی ویب سائٹ ( https://shjmun.gov.ae/a/vehiclesForMove/vehiclesForMove_nov10.pdf ) پر ان ضبط شدہ آئٹمز کی فہرست فراہم کی ہے۔

اگر ضبط کی گئی گاڑی کا مالک چھ مہینوں میں اپنی گاڑی واپس حاصل نہیں کرتا تو حکام ان گاڑیوں کی بولی لگا کر اسے 10 نومبر کے چار دن بعد نیلام کر دے گی۔

اگر آپ کی گاڑی بھی اس فہرست میں موجود ہے تو آپ کو چاہیئے کہ انسپکشن اور کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کریں اور انڈسٹریل ایریا پانچ سے لازمی کاغزات کی کلیئرنس کروائیں اور اپنی گاڑی آزاد کروانے کیلئے لازمی کارروائی کیجئے۔

آپ 993 کال سنٹر پر بلدیہ سے بھی مزید انکوائری کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button