متحدہ عرب امارات

کورونا ویکسین کیلیے کون کونسے لوازمات درکار ہیں؟

خلیج اردو
08 فروری 2021
دبئی : اگر آپ دبئی کے کسی سہولت مرکز میں سے کورونا ویکسین لگوانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کے پاس تین دستاویزات کا ہونا لازمی ہے۔ ڈی ایچ اے نے اتوار کے دن ٹویٹر پر ان دستاویزات سے متعلق عوام کو آگاہ کیا ہے۔

ان دستاویزات میں آمارات کی آئی ڈی ، دبئی رہائشی ویزہ کی کاپی اور میڈیکل رپورٹ جس میں کہا جائے کہ آپ کو کوئی مہلک بیماری لاحق ہے۔

یہ اپڈیٹس اس کے بعد سامنے آئے ہیں جب وزارت صحت اور روک تھام نے اعلان کیا ہے کہ کورونا ویکسین کے مخصوص مراکز معمر حضرات اور مہلک بیماریوں میں مبتلا افراد کیلئے مختص کیے گئے ہے اور یہ کورونا کیسز میں اچانک اضافے کے تدارک کی خاطر کیا گیا ہے۔

ابوظبہی محکمہ صحت نے بھی اعلان کیا ہے کہ کورونا ویکسین کے تمام مراکز بزرگ شہریوں اور غیرملکیوں کیلئے مختص ہوں گے جن میں خطرناک بیماریاں ہوں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button