متحدہ عرب امارات

گاڑی چلاتے وقت یہ غلطی بالکل نہ کیجئے ورنہ آپ کی گاڑی کو سرکار نیلام بھی کر سکتی ہے

خلیج اردو
20 ستمبر 2020
ابوظبہی: متحدہ عرب امارات ان ممالک میں سرفہرست ہے جہاں قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا۔ سفر کرنے کیلئے جہاں خوبصورت شاہراہیں ہیں وہاں ان پر گاڑیاں چلانے والوں کیلئے سخت قوانین بھی ہیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر قانون میں سخت سزائیں موجود ہیں۔

ابوظبہی پولیس کے مطابق گاڑی چلاتے وقت اگر آپ ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کسی کی گاڑی کو پھیچے سے ہٹ کر جاتے ہیں تو آپ کو جرمانہ ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کی گاڑی ضبط بھی ہوسکتی ہے۔

رولز کے مطابق کی کی گاڑی کو پھیچے سے ہٹ کرنے پر آپ کو 400 درہم کا جرمانہ ہوگا اور آپ کی غلطی ثابت ہونے پر گاڑی ضبط ہوگی۔

گاڑی کو چھڑانے آپ کو 5 ہزار درہم کا جرمانہ ادا کرنے ہوگا۔ اگر آپ 3 مہینوں تک گاڑی کو جیل سے نہ چھڑا پائے تو سرکار آپ کی گاڑی کو نیلام کرے گی۔

اگر آپ کی گاڑی کی مالیت 5ہزار درہم سے کم ہوگی تو بقایا رقم آپ کے ڈرائیونگ ڈاکومنٹ میں جمع ہو گی۔

پولیس کے مطابق جرمانہ اور دیگر سزاؤں کا مقصد ٹریفک کی ہموار روانگی اور عوام کا تحفظ ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button