متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب  امارات میں الیکٹرک گاڑی خریدنے کا طریقہ کار اور فوائد جانیں

 

خلیج اردو آن لائن:

چونکہ دبئی اور متحدہ عرب امارات کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی طرف بڑھ رہے ہیں لہذا مستقبل میں الیکٹرک گاٰڑیاں یو اے ای میں ٹرانسپورٹ کا ایک بڑا ذریعہ ہوں گیں۔

اگرچہ الیکٹرک گاڑی ابھی بھی جانچ کی مختلف مراحل سے گزر رہی ہیں لیکن یو اے ای ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے لیے الیکٹرک گاڑیوں میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ مزید برآں، عوام کو عام گاڑیاں چھوڑ کر الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کی ترغیب دینے کےمختلف مراعات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

دبئی میں الیکٹرک گاڑی رکھنے کے درج ذیل فوائد ہوں گے:

روڈ ایند ٹرانپسورٹ اتھارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے دبئی میں الیکٹرک گاڑیوں کو دبئی مخصوص علاقوں میں فری پارکنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی اور سالک ٹیگ مفت فراہم کیا جائے گا۔

مزید برآں، یو اے ای بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرنے کے لیے 750 چارجر لگائے ہیں۔ اور ماہرین کا خیال ہے کہ جلد ہی ان گاڑیوں کی پیداوار اور طلب میں اضافہ ہوگا۔ اور مال آف ایمریٹس میں موجود ای وی لیب کے اسٹور میں جا کر الیکٹرک گاڑیوں کی خرید سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

الیکٹرک کار خریدنے کے درج ذیل دیگر فوائد ہیں:

  • ان گاڑیوں میں جدید ٹیکنالوجی نصب ہے۔ خود کار ڈرائیونگ کی حامل ہیں
  • پرفارمنس
  • ٹیسلا کی الیکٹرک گاڑیاں 3 اشاریہ 3 سیکنڈ میں 0 سے 100 کی رفتار تک پہنچ جاتی ہیں
  • ایک دفعہ چارج کرنے پر 400 سے 800 کلومیٹر کا سفر طے کر لیتی ہیں
  • رفتار کم کرنے پر انجری دوبارہ سے حاصل کرنے کی حامل ہوتی ہیں
  • ڈی سی چاجر کے ساتھ تیز ترین طریقے سے چارج کی جا سکتی ہیں جبکہ گھر میں اے سی کرنٹ کے ساتھ 6 سے 8 گھنٹوں میں چارج کی جا سکتی ہیں
  • مرمت بہت کم کروانی پڑتی ہے
  • ان گاڑیوں کا آئل تبدیل نہیں کروانا پڑتا
  • یہ گاڑیاں دھواں یا دیگر گیسیں بلکل بھی خارج نہیں کرتیں
  • ان گاڑیوں کی یو اے ای میں رجسٹریشن بھی مفت ہوتی ہے

الیکٹرک گاڑیوں میں مرسیڈیز، پورش، ٹیسلا، آڈی، شیورلیٹ جیسی گاٰڑیوں کے متعدد ماڈل فروخت کے لیے مارکیٹ میں آ چکے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button