متحدہ عرب امارات

زیرو کشش ثقل کے حامل بیڈ اب یو اے ای میں بھی دستیاب ہیں، فوائد جانیں

 

خلیج اردو آن لائن:

صحت کےلیے  مفید اور دیگر فوائد کے حامل زیرو گریویٹی (یعنی زیرو کشش ثقل) کے حامل بیڈ اب متحدہ عرب امارات میں بھی دستیاب ہیں۔ یہ بیڈ زیرو جی کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔

ان بستروں کو اپنی ضرورت کے حساب سے اوپر نیچے کیا جا سکتا ہے جو کہ روایتی بیڈوں سے زیادہ فوائد فراہم کرتے ہیں۔

مزید برآں، بغیر وزن کے سونے سے صحت کے بہت سارے مسائل میں کمی واقع ہوتی ہے۔ اور یہ بیڈ اس مقصد کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ ان بستروں کی مدد سے بہت ساری بیماریوں جیسا کہ کمر درد، خون کے بہاؤ میں مدد، بیڈ سور (یعنی بیڈ پر مسلسل لیٹنے سے ہونے والے زخم)، اور جوڑوں کے درد جیسی بیماریوں سے چھٹکارے میں مدد ملتی ہے۔

یہ بیڈ آپ کی پسند کے سائز اور میٹرس میں بھی بنائے جاتے ہیں۔ اور ان بیڈوں کی پیروں اور سر کی جانب سے اونچائی تبدیل کرنے کےلیے ریموٹ یا موبائل ایپ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button