فن و فنکارعالمی خبریں

انجیلینا جولی کی انسٹاگرام پر افغانستان کے حوالے سے پوسٹ،  3 گھنٹوں میں 2 ملین فالورز حاصل کر کے انسٹاگرام کا ریکارڈ توڑ دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

ہالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی انجیلینا جولی نے ایک کلک کی مدد سے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

اداکارہ نے افغانستان کے لوگوں کی سپورٹ کے لیے حال ہی میں سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے۔ اکاؤنٹ بنانے کے 3 گھنٹوں کے اندر انجلینا کو انسٹاگرام پر 2 اشاریہ 1 ملین افراد نے فالو کر لیا۔ اتنے قلیل وقت میں اتنے فالورز اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔

انجیلینا جولی نے اتنے کم وقت میں 2 اشاریہ 1 ملین فالورز حاصل کرے ہیری پورٹر فلم کے ہیرو رپرٹ گرنٹ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ رپرٹ گرنٹ نے گزشتہ سال نومبر میں جب اپنی بیٹی کا نام ظاہر کرنے کے لیے انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا تھا تو انہوں نے 4 گھںٹے اور 1 منٹ میں 1 ملین فالورز حاصل کیے تھے۔

ہیرپورٹر اسٹار سے پہلے یہ ریکارڈ سر ڈیوڈی اتنبورو کے پاس تھا۔ انہوں ستمبر میں 4 گھنٹے 44 منٹ میں 1 ملین فالورزحاصل کرنے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

تاہم، انجیلینا کی انسٹاگرام پر پہلی پوسٹ افغانستان کی ایک لڑکی کی جانب سے موصول ہونے والا خط تھا۔  انجلینا جولی نے لکھا کہ "افغانستان کے لوگ سوشل میڈیا پر آزادی کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی اہلیت کھو رہے ہیں۔ لہذا اپنے بنیادی حقوق کی جنگ لڑنے والے ایسے تمام افراد کی آواز اور کہانیاں آپ تک پہنچانے کے لیے انسٹاگرام پر آئیں ہوں”۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Angelina Jolie (@angelinajolie)

اس پوسٹ کو اب تک 3 اشاریہ 6 ملین بار لائیک کیا جا چکا ہے۔ جبکہ انجلینا کے فالورز کی تعداد 9 اشاریہ 6 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button