فن و فنکارعالمی خبریں

برطانیہ میں مشن امپاسیبل فلم کی شوٹنگ کے دوران ٹام کروز کی بی ایم ڈبلیو کار چوری ہوگئی

 

خلیج اردو آن لائن:

ہالی ووڈ کے اسٹار اداکار اور مشن امپاسیبل فلم سیریز میں مرکز کردار ادا کرنے والے اداکار ٹام کروز ان دنوں برطانیہ کےشہر برمنگھم میں مشن امپاسیبل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس دوران انکی لگژری کار چوری ہوگئی۔

سن نیوز پیپر نے اپنے ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ ٹام کروز کو برمنگم میں قیام کے دوارن کہیں آنے جانے کے لیے یہی گاڑی استعمال کی جا رہی تھی۔ اور گاڑٰی میں کا کچھ ذاتی سامان بھی موجود تھا۔

ذرائع نے سن نیوز پیپر کو مزید بتایا کہ "چونکہ گاڑٰی میں الیکٹرانک ٹریکنگ ڈیوائس نصب تھی اس لیے گاڑی کچھ ہی دیر بعد ڈھوند لی گئی۔ تاہم، اس موجود ٹام کروز کا سامان غائب تھا۔ گاڑی کے ڈرائیور کے لیے اور سیکیورٹی ٹیم کے لیے یہ واقعہ شرمندگی کا باعث ہے”۔

چوروں نے گاڑی کے ریموٹ اور گاڑی کے درمیان رابطہ منقطع کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔  تاہم، بی ایم ڈبلیو کی جانب سے ٹام کروز کو ایک اور گاڑی فراہم کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں منگل کی شام ایک بی ایم ڈبلیو چوری ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ جس کے بعد گاڑی کچھ دیر میں ڈھونڈ لی گئی تھی۔ مزید برآں، جس جگہ سے گاڑی برآمد ہوئی ہے اس علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button