Uncategorizedمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ہر طرف دھند کا راج ، پولیس کی جانب سے وارننگ جاری

خلیج اردو
18 جنوری 2021
دبئی: متحدہ عرب امارات میں ہر طرف دھند کا راج ہے۔ رات کے وقت سے حد نگاہ بہت کم ہے اور کطھ بھی صاف دیکھائی نہیں دے رہا جس کے بعد حکام نے احتیطاط سے ڈرائیونگ کی ہدایت کی ہے۔

ابوظبہی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ دارلحکومت کی طرف آنے والی سڑکوں پر حد رفتار 80 کلومیٹر یا اس سے کم رکھی جائے تاکہ کسی حادثے سے بچا جائے۔ پولیس کے مطابق ابوظہبی العین روڈ ، الفیاح روڈ (ٹرک روڈ) ، شیخ خلیفہ بین الاقوامی روڈ (المفراق الغیث روڈ) ، شیخ خلیفہ بن زید روڈ (یاس سادیت) اور شیخ محمد بن راشد اور مکتوم بن راشد روڈ (ابوظہبی ( پر اسپیڈ لمٹ میں کمی سے متعلق سسٹم کو ایکٹیویٹ کیا گیا ہے۔

پولیس نے ڈرائیوروں پر بھی زور دیا کہ وہ مختلف سڑکوں پر نصب سمارٹ انفارمیشن بورڈ پر دکھائی جانے والی ہدایات پر عمل کریں۔ ہندی ، اردو اور ملیالم سمیت مختلف زبانوں پر اپنی سوشل میڈیا پوسٹوں کے ذریعے ابوظہبی پولیس نے دھند کی وجہ سے ڈرائیوروں کو احتیطاط سے گاڑی چلانے کا کہا ہے۔ دوسری طرف شارجہ پولیس نے گاڑی چلانے والوں پر زور دیا کہ وہ حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے گاڑیوں کے درمیان مناسب کافی فاصلہ رکھیں۔


Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button