
دبئی : متحدہ عرب امارات میں پندرہ فروری یعنی کل سے مختلف کرونا پابندیاں ختم کی جارہی ہے جس کیلئے کاروبار سے جڑے افراد خصوصی طور پر کافی پرجوش ہیں۔
یہ نیا فیصلہ 22 جنوری سے ملک میں اومیکرون سے چلنے والے کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد سامنے آیا ہے جب کیسز روزانہ 3000 تک پہنچ گئے تھے۔ اس کے بعد سے روزانہ کیسز میں کمی آرہی ہے۔ گزشتہ روز اتوار 13 فروری کو متحدہ عرب امارات میں کورونا وا فچگئرس کے 1,266 نئے کیسز اور 2,513 صحت یاب ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔
عوام کی جانب سے حکام کے ساتھ تعاون کی بدولت مریضوں کے داخلے کی شرح میں واضح کمی کے آئی ہے جبکہ نئے ریکارڈ شدہ کیسوں کی تعداد کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔
9 فروری 2022 کو این سی ای ایم اے نے ایک بریفنگ میں اعلان کیا تھا کہ فروری کے وسط سے تفریحی مقامات، شاپنگ سینٹرز، ریستوراں اور کیفے، عبادت گاہوں اور نقل و حمل کے مختلف ذرائع میں لوگوں کی گنجائش ختم کر دی جائے گی۔
یہی کچھ حوالے سے وضاحت اور تفصیلات پیش کی جارہی ہیں جہاں کرونا وائرس سے متعلق ہدایات کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا۔
سماجی تقریبات :
این سی ای ایم اے کے سرکاری ترجمان نے اعلان کیا کہ سماجی تقریبات جیسے شادیوں، تقریبات اور فوتگی پر آخری رسومات کیلئے زیادہ سے زیادہ گنجائش کی اجازت ہے۔ تاہم اتھارٹی نے اعلان کیا کہ ہر امارات مختلف سماجی تقریبات کے لیے آپریٹنگ صلاحیت کے فیصد کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔
سینما گھر
وزارت ثقافت اور نوجوانوں کے میڈیا ریگولیٹری آفس نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں سینما گھر 15 فروری سے زیادہ سے زیادہ صلاحیت کے ساتھ کام کرنا شروع کر دیں گے۔
این سی ای ایم اے نے شرط عائد کی ہے کہ ہر امارات سنیما کی صلاحیت میں ترمیم کیلئے آزاد ہے۔ طریقہ کار کو نرم یا سخت کیا جا سکتا ہے۔
کھیلوں کے مقامات
الحسن ایپ کے گرین پاس پروٹوکول کو برقرار رکھتے ہوئے فٹ بال اسٹیڈیم جیسی کھیلوں کی سہولیات 100 فیصد کام کریں گی۔ نئے گائیڈلائن کے تحت، تمام سیاحوں کے پاس اسٹیڈیم میں داخل ہونے کیلئے اپنی الحسن ایپ پر گرین پاس یا منفی پی سی آر ٹیسٹ ہونا چاہیے جس کی عمر 96 گھنٹے سے زیادہ نہ ہو۔
عبادت گاہیں
نئے قوانین کے مطابق مساجد گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں میں سماجی فاصلے کو ایک میٹر تک کم کر دیا جائے گا۔ اتھارٹی نے کہا کہ فروری کے دوران صورتحال پر گہری نظر رکھی جائے گی اور نمازیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے یا منسوخ کرنے کے فیصلے میں مدد کے لیے اس کے مطابق مناسب احتیاطی تدابیر طے کی جائیں گی۔
حفاظتی اصولوں پر عمل کرتے رہیں
اتھارٹی نے اس بات پر زور دیا کہ رہائشیوں کو اپنی حفاظت کیلئے ماسک پہننا چاہیے سماجی فاصلہ برقرار رکھنا چاہیے اور صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا چاہیے۔
Source : Khaleej Times