Uncategorized

ایرانی وزیر کھیل کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ،ایک جاں بحق ، 16 افراد زخمی

خلیج اردو
ایرانی وزیر کھیل حامد سجادی کا ہیلی کاپٹر ایران کے جنوب مرکزی علاقے میں گر گیا ،ہیلی کاپٹر میں حامد سجادی اور عملے سمیت 15 افراد سوار تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر کھیل کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر صوبہ کرمان کے قصبے بافت کے ایک اسٹیڈیم میں لینڈ کر رہا تھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے میں ایرانی وزیر کھیل کے مشیر اسماعیل احمدی جاں بحق ہوئے جبکہ حامد سجادی سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر کھیل حامد سجادی کے سر پر چوٹ آئی ہے انہیں اور دیگر زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق باقی زخمیوں کی حالت تشویشنا ک ہیں ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button