Uncategorizedمتحدہ عرب امارات

ایمریٹس ائرلائن نے تمام فلائٹس پر کورونا میڈیکل کوور متعارف کرادیا

خلیج اردو 4دسمبر2021

دبئی:کورونا وائرس کے اومیکرون ویرئنٹ کے پھیلاو کے بعد مختلف ممالک نے سفر کیلئے نئے قوانین اور ضوابط جاری کردیئے۔ایمریٹس ائیرلائن نے بھی اپنے مسافروں کیلئے کورونا میڈیکل انشورنس دوبارہ متعارف کرادیا۔

ایمریٹس ائیرلائن پر سفر کرنےوالے مسافر مارچ کے اختتام تک بکنگ یا سفر کی صورت میں کووڈ 19 میڈیکل ٹریول انشورنس حاصل کر سکتے ہیں۔نئی پالیسی ایمریٹس کےملٹی رسک ٹریول انشورنس کی جگہ متعارف کرائی گئی ہے۔

ایئر لائن کی نئی انشورنس پالیسی عالمی وبا کے ابتدائی دنوں میں متعارف کرائی جانے والے میڈیکل کور سے زیادہ مختلف نہیں ہے۔اس پالیسی کے تحت ایمریٹس کے ساتھ سفر کرنے والے مسافر معاہدے کی صورت میں ایک لاکھ 75 ہزار ڈالر تک کی طبی اخراجات کر سکتے ہیں۔اس سے قبل مسافروں کے ایک لاکھ 69 ہزار ڈالر تک کے طبی اخراجات برداشت کئے جاتے تھے۔

 

نئی پالیسی کے تحت اگر ایمریٹس کے مسافر کسی دوسرے ملک میں قرنطینہ گزارنے کی صورت میں چودہ روز تک روزانہ ایک سو پندرہ ڈالرز تک کا دعوی کر سکتے ہیں۔مسافر ایک ماہ تک انشورنس پالیسی سے مستفید ہوسکتے ہیں۔پالیسی کا فائدہ اٹھانے کیلئے 31 مارچ سے قبل ایمریٹس کے ساتھ بکنگ کرانا لازم ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button