Uncategorized

غلاف کعبہ کی تیاری کا عمل اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سعادت

خلیج اردو

جدہ: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی حج کی سعادت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے ۔ صادق سنجرانی نے منی میں غلاف کعبہ کی تیاری کے عمل کو دیکھا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے غلاف کعبہ کی تیاری میں خود بھی کام کرنے کی سعادت حاصل کی۔

 

اس موقع پر چیرمین سیںٹ کا کہنا تھا کہ کہ غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینا سعادت کا مقام ہے۔ پاک سعودی تعلقات اسلامی رشتوں پر محیط ہیں ، چیئرمین سینیٹ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد روضہ رسول پر بھی حاضری دینگے۔

 

چیرمین سینٹ ملک ،قوم کی ترقی اور پاک فوج کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کرینگے۔

 

یاد رہے کہ غلاف کعبہ اسلامی فن کا شاہکار ہے۔سونے، چاندی اور خالص ریشم سے بنے خلاف کعبہ پر رواں سال لاگت کا تخمینہ اڑھائی کروڑ سعودی رالہ ہے جس کی تیاری کے عمل کی نگرانی 180 سنار کررہے ہیں۔

 

700 کلوگرام غلاف کی تیاری میں 120 کلو گرام خالص سونا اور 100 کلوگرام چاندی استعمال کی گئی ہے اور اس پر بیت اللہ کی حرمت اور حج کی فرضیت اورفضیلت کے بارے میں قرآنی آیات کشیدہ کی گئی ہیں۔

خانہ کعبہ کے غلاف کی تیاری مختلف مراحل پر مشتمل ہے۔ جس کیلئے سعودی حکومت نے الگ سے کنگ عبدالعزیز کسوہ کعبہ کمپلیکس قائم کررکھا ہے جہاں خلاف کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے سعودی باشندوں پر مشتمل تجربہ کار ٹیم ہے۔

 

20 سال سے غلاف کی خطاطی ایک بنگلہ دیشی کے سپرد ہے۔ جسکو خصوصی طور پر سعودی شہریت سے نوازا گیا۔ غلاف کی تیاری میں استعمال کیا جانے والا ریشم اٹلی ،سونے اور چاندی کی تاریں جرمنی سے آتی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button